سپیکر کا اسمبلی کمپلیکس سری نگر کا دورہ

سپیکر کا اسمبلی کمپلیکس سری نگر کا دورہ

دفتر ی کام کاج کا معائینہ کیا اور مؤثر کارکردگی پر زور دیا

سری نگر//سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبد الرحیم راتھرنے آج سری نگرمیں اسمبلی کمپلیکس کا دورہ کر کے مختلف شعبوں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران سپیکر موصوف نے کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائینہ کیا اور عملے سے بات چیت کی۔اُنہوں نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ملازمین کوہدایت دی کہ وہ اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت اور باقاعدگی حاضری برقرار رکھیں اور فائلوں کو فوری او رمؤثر طریقے سے نمٹانے کو یقینی بنائیں۔سپیکرقانو ن ساز اسمبلی نے سری نگر میں دفتر ی کام کاج کو مؤثر اور بہتربنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پینے کے صاف پانی، بجلی کی فراہمی اور حال ہی میں جموں میں منعقدہ ایک ماہ پر مشتمل بجٹ سیشن کے بعد سری نگر میں سرکاری ریکارڈ کی منتقلی جیسے ضروری سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر سپیکرموصوف نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ فائلوں کی بروقت نمٹانے او مؤثر اور خوشگواردفتری کام کو یقینی بنائیں۔سپیکر قانون ساز اسمبلی کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری قانون ساز اسمبلی بلال احمد بٹ اور قاضی مشتاق احمد، شبیر احمد وانی، محمد جمال الدین، فیاض احمد جو سمیت قانون ساز اسمبلی کے سینئر اَفسران بھی تھے۔