sucide

سوپور میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت

سرتاج مدنی کا بیٹا دل کا دورہ پڑنے سے فوت ، ایس او جی اہلکار حرکت قلب بند ہونے ازجان

سرینگر//سوپور میں ایک شخص کی بجلی کرنے لگنے سے موت ہوئی ہے جبکہ بارہمولہ میں ایس او جی اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوا ہے ۔ ادھر سابق ایم ایل اے سرتاج مدنی کا بیٹا دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے زینہ گیر علاقے میں اپنے گھر میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے 30 سال کا ایک شخص کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔اشفاق احمد گوجری (31)، ولد غلام محمد گوجری، ساکن ہاروان بومئی، جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے، رات کے اوقات میں اپنے گھر پر بجلی کا جھٹکا لگا ۔انہوں نے بتایا کہ گوجری کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) سوپور منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔”میڈیکو قانونی طریقہ کار کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ادھر بارہمولہ میں ایک ایس او جی اہلکار حرکت قلب بند ہونے کے بعد ہلاک ہوا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ہفتہ کی شام جموں و کشمیر پولیس کے ایک خصوصی آپریشن گروپ کے اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ مہلوک کی شناخت عبدالرشید دلہ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے ۔ دریں اثناء سابق ایم ایل اے دیوسر اور سینئر پی ڈی پی لیڈر سرتاج مدنی کا فرزند آروت مدنی اتوار کی صبح دل کا دورہ پڑنے کے بعد دائے اجل کو لبیک کہہ گئے ۔