سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

سوپورمیں منشیات مخالف مہم ،3ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

سوپور// ضلع پولیس سوپور میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے، مزید 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔جے کے این ایس کے مطابق سوپورپولیس نے ایک بیان میں کہا کہ20 ستمبر کو پولیس تھانہ سوپور کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ ائو سوپور انسپکٹر خالد فیاض کی سربراہی میں سوپور قصبہ کے علاقے بٹہ پورہ میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران 3 منشیات فروشوں کو اس وقت گرفتار کیا جب گرفتار افراد مشکوک حالات میں نقل مکانی کر رہے تھے اور بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم بڑی تدبیر سے پکڑے گئے،جن کی شناخت مشتاق احمد غازی ولد غلام محمد ساکنہشاہ آباد سوپور ، اعجاز احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی ساکنہ ہاتھی شاہ سوپور اور زبیر احمد لون ولد محمد رفیع لون آف خواجہ گلگت سوپورکے بطورہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 31 گرام براؤن شوگر جیسے مادہ برآمد ہوا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کیس کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 246/22 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/21,29کے تحت پولس اسٹیشن سوپور میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔