سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں

بنگلور میں کام کرنے والا 30سالہ کشمیری نوجوان گرفتار

سرینگر // سوشل میڈیا کے ایکس پلیٹ فارم پر قابل اعتراض مواد شیئر کرنے کے بعد بنگلور میں ایک کشمیری ملازم کو حراست میںلیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر کے 30 سالہ کشمیری ملازم کو ایکس پر ملک کے خلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت فہیم فردوس قریشی کے نام سے ہوئی ہے جو کشمیر کا رہنے والا ہے۔پولیس کو بی آئی ای سی سے شواہد کے ساتھ ایک شکایت موصول ہوئی جس میں قریشی کی طرف سے ایکس پر بنایا گیا ’’قابل اعتراض ‘‘مواد دکھایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کا نوٹس لیا ہے اور قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں، فہیم نے مبینہ طور پر لکھا’’جب Iکو Weسے بدل دیا جائے گا تو انڈیا وینڈیا بن جائے گا، یعنی ہم انڈیا بوڈی کو آج کام پر ایک پاجیٹ کلائنٹ ختم کر دیں گے۔انہوں نے پوسٹ پاکستان اور بھارت کے خلاف میچ کے بعد کیا تھا ۔ جس پر پولیس نے ایک مقدمہ سیکشن 505(1)(B) کے تحت درج کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے۔خیال رہے کہ قریشی گزشتہ 11 ماہ سے بنگلورو میں ہے اور اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔