dooran

سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس کی مہم تیز

سوپور میں تین قمار باز گرفتارداؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد

سرینگر // تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے 03 قمار بازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد کیا ہے۔سی این آئی کے مطابق بہرام پورہ میں جوئے کی سرگرمیوں سے متعلق ایک خاص اطلاع پر ایس ڈی پی او رفیع آباد کی زیر نگرانی میں پولیس پوسٹ واترگام کی پولیس پارٹی نے چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر جواریوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم 03 جواریوں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت محمد اقبال میر ولد غلام محی الدین میر،لیاقت امین گنائی ولد محمد امین گنائی ، ریاض احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکناں بہرام پورہ رفیع آباد اور ہلال احمد شیخ ولد غلام نبی شیخ ساکن بہرام پورہ رفیع آباد کے طور پرہوئی ہے ۔ البتہ ایک اور قمار باز جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا ۔ان کے قبضے سے 8800کی داؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد کی گئی۔تھانہ پولیس ڈنگی وچہ رفیع آباد نے اس سلسلے میں ایک کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں۔