سری نگر//مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر کی سری نگر کے ہوائی اڈے پر مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بدھ کو بتایا کہ ایک مسافر جس کی شناخت38سالہ البرٹ اوراون ساکن مغربی بنگال کے طور پر ہوئی ہے، اچانک Go-First بورڈنگ گیٹ نمبر 6 پر اس وقت گر گیا جب وہ سری نگر سے فلائٹ نمبرG8-8004اورG8-157 کے ذریعے سری نگرسے نئی دہلی اوروہاں سے گگڈوگرا جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی مسافر کی لاش کو پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری کارروائیوں کے لیے ضلع اسپتال بڈگام لے جایا گیا۔باور کیاجاتا ہے کہ اس کی موت ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے اہلکار نے بتایا کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم کی جائے گی۔










