زیارت گاہ کے قریب فروخت ہونے والے تیار کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی چیکنگ کی گئی
سری نگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سری نگر کی ٹیم نے عید میلاد النبی ؐ کے موقعہ پر شہرسری نگر کے مختلف بازاروں میں فوڈ بزنس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے اَپنائے گئے حفظان صحت کے طریقوں اور کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرنے کے لئے خصوصی مہم انجام دی۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی ( ایف ایس ایس سی سری نگر کے تحت نامزد افسر) یامین النبی کی نگرانی میں شہر کے مختلف بازاروں میںمہم اَنجام دی گئی تاکہ خانیار میں حضرت مخدوم صاحب ؒ اور دستگیر صاحب ؒکی زیارت گاہوں کے ارد گردفروخت ہونے والے کھانے بالخصوص کشمیری سنیکس کے معیار کو جانچا جا سکے۔اِس کے علاوہ دیگر علاقوں جن میں رعناواری، نوہٹہ، شیراز چوک وغیرہ شامل ہیں۔ دورانِ مہم انسپکشن ٹیم کی جانب سے ان علاقوں میں فروخت ہونے والے ریڈی ٹو ایٹ فوڈ کے معیار کو جانچنے کے لئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین لگائی گئی جس میںموبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین میں تقریباً 45 سرویلنس نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ اس کے علاوہ سٹریٹ فوڈوینڈروں کو فوڈ سیفٹی قواعد و ضوابط کے حوالے سے فوڈ سیفٹی کے بارے میں عمومی آگاہی بھی فراہم کی گئی۔دریں اثنا، فوڈ سیفٹی ٹیم نے راجباغ میں طلباء کے ہوسٹل کا بھی اچانک معائینہ کیا اور ہوسٹل میں رہنے والے طلباء کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیار کی جانچ کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگرنے محکمہ فوڈ سیفٹی اور دیگر مارکیٹ چیکنگ ٹیموں سے کہا ہے کہ وہ شہر کے بازاروں میں مہم جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام ضروری اشیاء فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کے مطابق حکومت کے منظور شدہ نرخوں پر فروخت کی جائیں۔










