سرینگر//سری گفواراننت ناگ میں ہفتہ کے روز فوج کی ایک گاڑی سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑٰ میں سوار متعدد فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک فوجی گاڑی اُس وقت حادثے کی شکار ہوئی جب وہ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور سڑک پر پلٹ گئی جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار 5فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور پر سری گرفوارہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔










