انتظامیہ اورعوام کے درمیان رابطہ پُل کومزید کمزور کرنے سے گریز کیاجائے:چیئرمین EJCCاعجازاحمدخان
سری نگر//ملازمین کی مشترکہ مشاورتی کمیٹیEJCCنے’’ ایس آرائو 43میں ترمیم سے متعلق سفارش کوناقابل قبول‘‘ قرار دیتے ہوئے ہفتہ کوحکومت پر زوردیاکہ وہ انتظامیہ اورعوام کے درمیان اس رابطہ پُل (ملازمین ) کومزید کمزور کرنے سے گریز کرے ۔سروس کلاس ملازمین کے جی پی فنڈ اورریٹائرڈ ملازمین کے جائزواجبات کی ادائیگی میں مہینوںکی تاخیرپر حیرت ظاہر کرتے ہوئے ای جے سی سی کے چیئرمین اعجاز احمدخان نے کہاکہ ملازمین کی جائز وبرحق جمع پونجی (جی پی فنڈ وغیرہ) کی ادائیگی میں تاخیر حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے ۔جے کے این ایس کے مطابق ایمپلائزجوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCکے بینر تلے ٹریڈ یونین لیڈروں اورملازمین کی ایک بڑی تعدادنے اپنے جائز مطالبات کولیکرسنیچر کوسری نگرکی پریس کالونی میں زوردار احتجاج کیا۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان کی زیر قیادت اس پُرامن مگر پُرجوش احتجاج میں ای جے سی سی لیڈران شیخ اعجاز مخدومی ،جاوید احمدآخون ،شعیب منشی ،فاروق کاوا،رحمت اللہ خان،شوکت احمد نوشہری ،عبدالقیوم بیگ،فیروزاحمد نجار اورحکیم ریاض کے علاوہ درجنوںملازمین نے شرکت کی ۔احتجاجی ٹریڈیونین لیڈروں اورملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس لے رکھے تھے ،جن پر’’ایس آرائو 43کیخلاف چھیڑ چھاڑ نامنظورنامنظور،ملازمین کاجی پی فنڈ واگزار کرئوواگزار کرئو،ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی ،لیوسیلری اورفائنل جی پی فنڈ واگزار کرئو،واگزارکرئو‘‘جیسے مطالبات لکھے تھے۔اس موقعہ پر ملازمین کی مشترکہ مشاورتی کمیٹیEJCCکے چیئرمین اعجازاحمدخان نے ملازمین کے تین اہم مطالبات پر نامہ نگاروں سے بات کی ۔انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین کوگزشتہ کئی مہینوں سے جی پی فنڈ نہیں دیا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ جی پی فنڈ کیس ٹریجریوںمیں پڑے ہیں اورگزشتہ کم سے کم4مہینوں سے کیس زیرالتوء پڑے ہوئے ہیں ۔سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے کہاکہ ملازمین مختلف سرکاری محکموںمیںملازمت کرنے کے دوران اس اُمید اوریقین کیساتھ اپنی تنخواہوں سے جی پی فنڈ کٹواتے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر اُنھیں یہ رقم بغیر کسی تاخیر کے فراہم کی جائیگی ،جیسا کہ عمومی طورپر ہوتاآیاہے ۔انہوںنے کہاکہ لیکن گزشتہ4مہینوں سے سروس کلاس ملازمین کے حق میں جی پی فنڈ کی درکار رقم واگزار نہیں کی جارہی ہے ،جو انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ ریٹائرڈ ہوئے ملازمین کے جملہ واجبات واجب الاداپڑے ہیں ،جن میں اُنکی گریجویٹی ،لیوسیلری اورفائنل جی پی فنڈبھی شامل ہے ۔اعجاز خان نے کہاکہ ملازمین کیلئے یہی عمر بھر کی جمع پونجی ہوتی ہے ،جو وہ ریٹائرہونے پر اپنے بچوںکی شادی ،اُن کی اعلیٰ تعلیم اوربعض اوقات پختہ مکانات بنانے پر خرچ کرتے ہیں ۔انہوںنے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیا دہائیوں تک انتظامیہ میں خدمات انجام دینے کایہی صلہ ملنا چاہئے کہ ریٹائرمنٹ کے بعدملازمین کواپنی جائز جمع پونجی کیلئے بھی دردرکی ٹھوکریں کھانی پڑیں ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز خان نے مزیدکہاکہ ایک جانب سرکار کسی بھی طرح کی مالی بدحالی یارقومات کی عدم دستیابی سے انکار کرتی ہے ،لیکن دوسری جانب حاضر سروس اورریٹائرڈملازمین کوجی پی فنڈ کی رقم فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس آرائو 43کوحاصل کرنے کیلئے جموں وکشمیر کے ملازمین نے 26سال پہلے40روزہ انتھک جدودجہد کی ،جس دوران درجنوں ملازم لیڈروں اورملازمین کوجیل بھی کاٹنے پڑے ۔اعجاز احمدخان نے ایس آرائو 43میںکسی بھی طرح کی ترمیم کوناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم ایل جی کی سربراہی والی انتظامیہ پرزوردیتے ہیں کہ وہ انتظامیہ اورعوام کے درمیان اس رابطہ پُل (ملازمین ) کومزید کمزور کرنے سے گریز کرے۔










