سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ

سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ

اکھنور سیکٹر میں دوران کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار اور نقدی رقم ضبط

سرینگر // سرحدوں پر ڈرون کی بڑھتی سرگرمیوں کے بیچ جموں کے اکھنور سیکٹر میںڈرون سے گر آئے گئے بھاری مقدار میں ہتھیار اور نقدی ضبط کرلی گئی ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں ڈرون سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور نقدی گر آیا گیا جس کے بعد اس کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈرون کی سرگرمیاں کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران ڈرون سے گرائے گئے دو پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 6 آئی ای ڈیز، دستی بم، اٹلی ساختہ پستول اور کافی مقدار میں نقدی تھی۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون سے گر آئے گئے ہتھیار اور نقدی بر آمد کر لی گئی ہے اور اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔