ستیش شرما نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

سرینگر//وزیر برائے خوراک ، سول سپلائیز و امور صارفین ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ٹرانسپورٹ ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس مسٹر ستیش شرما نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر نے کہا کہ عید الضحیٰ گہری روحانی اہمیت کا تہوار ہے جو اٹل عقیدے اور قربانی کی علامت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمدردی ، یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کی اقدار کی ایک طاقتور یاد دہانی کا کام کرتا ہے ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ کی اعلیٰ قربانی کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں عاجزی سے زندگی گذارنے کی ترغیب دیتا ہے ۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد اور معاشروں میں اتحاد اور امن و ہم آہنگی کو فروغ دے کر اس مبارک تہوار کو منائیں ۔ وزیر نے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے بھی دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تہوار جموں و کشمیر میں امن و خوشحالی کے دور کا آغاز کرے گا ۔