سابق رکن اسمبلی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سرینگر / /سابق رکن اسمبلی سریندر چودھری نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ سابق رکن اسمبلی نے لفٹینٹ گورنر کو عوامی فلاح و بہبود خاص طور پر جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے متعلق متعدد مسائل سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے منریگا کی ادائیگیوں سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ مسلح افواج میں بھرتی مہم چلانے کا مطالبہ کیا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مسٹر چودھری کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یو ٹی انتظامیہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کافی مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشن یوتھ کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے ہمارے کاروباری نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو مستحکم معاش قائم کرنے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے سابق رکن اسمبلی کو ان کی طرف سے پیش کردہ حقیقی مسائل کے ازالے کا یقین دلایا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔