سابق جوڈیشل آفیسرز ایسو سی ایشن نے چیف جسٹس تاشی ربستن کو چیف جسٹس بننے پر مُبارک باد دی

سابق جوڈیشل آفیسرز ایسو سی ایشن نے چیف جسٹس تاشی ربستن کو چیف جسٹس بننے پر مُبارک باد دی

جموں//سابق ڈِسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج ہربنس لال کی سربراہی میں ریٹائرڈ جوڈیشل آفیسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کے اراکین نے جسٹس تاشی ربستن کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے 37ویں چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دِی۔اُنہوں نے ریٹائرڈ جوڈیشل افسران کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور چیف جسٹس کو ایسوسی ایشن کی سرگرمیوںسے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ یوٹیز میں عدالتی اپریٹس کو اَپ گریڈ کرنے میں چیف جسٹس کے فعال نقطہ نظر کی بھی سراہناکی تاکہ اِنصاف متلاشیوں کے ہرفرد تک پہنچ سکیں۔ چیف جسٹس نے ان کی والہانہ مُبارک باد دینے پر شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا ، ’’اس کردار میں قدم رکھنا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں اِنصاف، شفافیت اور دیانت کی اَقدار کو برقرار رکھنے کے لئے پُرعزم ہوں۔‘‘ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم مل کر ایک ایسی عدلیہ کے لئے کام کر سکتے ہیں جو نہ صرف ہماری کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کرے بلکہ بہترین کارکردگی کا معیار بھی قائم کرے۔تقریب کا اختتام جوڈیشنل کمیونٹی کے تمام ارکان کے درمیان اتحاد اور تعاون کی اپیل کے ساتھ ہواجس نے ایک منصفانہ معاشرے کو فروغ دینے کے مشترکہ مقصد کو اُجاگر کیا۔اِس موقعہ پر رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم اور چیف جسٹس کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما بھی موجود تھے۔