Zubair convenes public darbar at Shopian-10-1

زُبیر احمد نے شوپیاں میں عوامی دربار کی صدارت کی

شوپیان//کمشنر سیکرٹری خوراک ، شہری رسدات اور اَمورِ صارفین زُبیر احمد نےشوپیاں میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی جس میں عوامی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لینے اور اُن کے اَزالے کے لئے حکومت کے پُرعزم گورننس پریکٹس کے تحت منعقد ہونے والے عوامی رسائی پروگراموں کے نئے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔عوامی دربار میںضلعی ترقیاتی کونسل کے ممبران، فروٹ گروئورس، تاجروں، قبائلی رہنماؤں، کارکنوں، سول سوسائٹی کے ممبران، نوجوانوں کے علاوہ مقامی لوگوں سمیت وفود نے اَپنے متعلقہ علاقوں کے مختلف فلاحی اور ترقیاتی مسائل اور مطالبات پیش کئے۔ اِن وفود نے مختلف مسائل اُٹھائے جن پر مختلف محکموں میں حکام کی جانب سے توجہ دینے اور ان کے اَزالے کی ضرورت ہے۔دورانِ عوامی دربار میں اہم ترقیاتی مسائل کو اُجاگر کیا گیا اِن میں بجلی کے بلوں میں مبینہ اِضافہ، بجلی کی ترسیل میں اِضافہ، پبلک ڈِسٹری بیوشن سسٹم کے تحت مزید فیئر پرائس شا پوں میں اِضافہ کرنا، کھیل میدان ، آر ٹی سی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کے مزید راستوں کی کوریج، شوپیاں ٹاؤن میں کار پارکنگ، شوپیاں ٹاؤن کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی، پانی کی فراہمی کے مسائل، ضلع کے صحت مراکز میں خالی اَسامیوں کو پُر کرنا شامل ہیں۔وِزٹنگ آفیسر کے سامنے مناسب کارروائی کے لئے کسانوں کے مسائل جیسے کہ ژالہ باری، فصل سے پہلے اور بعد کی حکمت عملیوں اور مداخلتوں کو مضبوط بنانے،خراب موسمی واقعات کی صورت میں اِنشورنس کور فراہم کرنا، آبپاشی سہولیات کو بھی اُجاگر کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے عوامی مسائل کو بغورسُنااور ان کے ازالے کے لئے مناسب اور قابل عمل کارروائی کی یقین دہانی کی ۔ اُنہوں نے متعلقہ محکموں کو اِس موقعہ پر اُجاگر کئے گئے عوامی شکایات اور مسائل کو جلد اَز جلد ازالہ کرنے کی ہدایت دی اور مقامی مسائل بالخصوص ضلعی اور بلاک سطح پر محکمہ جاتی تال میل کی ضرورت والے مسائل کے بروقت حل پر زور دیا۔مقامی لوگوں نے اِس پروگرام پر اَطمینان کا اِظہارکیا ہے۔ اُنہوں نے اَپنی شکایات کو اُجاگر کرنے کے موقعہ کو سراہا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ مناسب ذرائع سے ہماری شکایات کا اَزالہ اور ہمارے مسائل کو حل کیا جائے۔زُبیر احمد نے عوامی خدمات کو بڑھانے اور مؤثر اور ذمہ دار اِنتظامیہ کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے آؤٹ پٹ میکانزم کو اِدارہ جاتی شکل دینے میں شکایات کے ازالے کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شرکت کرنے والے ضلعی سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ مقامی لوگوں کو اُٹھائے گئے مطالبات کی فزیبلٹی اور جاری منصوبوں کی صورتحال سے فوری طور پرمطلع کریں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں فضل الحسیب نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضلع میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے اُٹھائے جانے والے اَقدامات اور مداخلتوں کے بارے میں اِجتماع کو جانکاری دی۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبران، ٹریڈرز اور فروٹ گروئورس ایسوسی ایشنوں کے سربراہان، سول سوسائٹی کے ممبران، سرکردہ شہریوں، عوام کی بڑی تعداد کے علاوہ ضلعی اور سیکٹورل افسران بھی موجود تھے۔