جموں//محکمہ زراعت کی پیداوار کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک میٹنگ میں نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کا جائیزہ لینے کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ بی سنسار احمد بھی موجود تھے ۔ اے سی ایس کو تمام اضلاع بشمول رام بن ، کٹھوعہ ، کشتواڑ ، بارہمولہ اور کولگام کی باغبانی کی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا ۔ یہ انکشاٖ ف ہوا کہ ان اضلاع میں پہلے ہی متعدد پروجیکٹوں کی نشاندہی اور شارٹ لسٹ کیا جا چکا ہے اور یہ عملی شکل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ کچھ منصوبوں میں محفوظ کاشتکاری ، فنکشنل پیک ہاوسز ، ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اور پروسیسنگ ، اخروٹ کی نرسری وغیرہ شامل ہیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام ترقی پسند کسانوں ، صنعت کاروں اور دیگر دلچسپی رکھنے والے فریقین کی حوصلہ افزائی کی جائے اس کے علاوہ ایریا مارکیٹنگ آفیسرز اور چیف ہارٹیکلچر /ایگریکلچر آفیسر بھی اپنے اپنے اضلاع میں ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکیم کے تحت تمام قابل عمل کاروباری خیالات کی حمایت کی جانی چاہئیے تا کہ وہ مستقبل میں دوسروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کریں ۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ وشیش پال مہاجن ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما ، سکاسٹ جے ، سکاسٹ کے کے نمائندوں میں منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگر سرکاری افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔










