dooran

ریٹرننگ آفیسر ہند واڑہ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

کپواڑہ// ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہندواڑہ جو ریٹرننگ آفیسر (آر او) 5۔ہندواڑہ اے سی بھی ہیں، نے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ آئندہ اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پیش نظر اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دیگر قابل اطلاق رہنما خطوط کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک میٹنگ طلب کیا۔دورانِ میٹنگ ریٹرننگ آفیسر نے اِنتخابی مہم، ریلیوں اور لاؤڈ سپیکر کے اِستعمال کے لئے پیشگی اجازت لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے۔اُنہوں نے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے میں سیاسی جماعتوں اور ان کے اُمیدواروں کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا۔بحث و تمحیص میں لاجسٹک انتظامات، رائے دہندگان کی تعلیم اور شفافیت بڑھانے اور اِنتخابی بد عنوانی کو روکنے کے اقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے اَپنے مسائل اور تجاویز کا اظہار کیا جن کا اعتراف کیا گیا اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں نوڈل آفیسر ایم سی سی اے سی 5 ۔ہندواڑہ کے علاوہ دیگر افسران اورملازمین نے شرکت کی۔