nia

ریاسی یاترا بس حملہ :این آئی اے نے تحقیقات میں تیزی لائی

راجوری اور ریاسی میںسات مقامات پر چھاپے اور تلاشیاں

سرینگر// ریاسی یاترا بس پر حملے کی کیس کے سلسلے میں تحقیقات کو آگے بڑھا کر قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کشمیر میں سات مقامات پر چھاپہ مار کارورائیاں انجام دی جس دوران تلاشیاں لی گئی ۔ تلاشیوں کے دوران انہوں نے کچھ اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لئے ۔ سی این آئی کے مطابق ریاسی میں یاترا بس پر ہوئے ملی ٹنٹ حملے کے کیس کی تحقیقات میں سرعت لاتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے) نے جموں کشمیر میں 7مقامات پر چھاپے ڈالیں ہے اور وہاں تلاشیاں لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی ٹیموں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے ریاسی اور راجوری علاقوں قریب 7مقامات پر چھاپے ڈالیں جس دوران انہوں نے تلاشیاں لی ۔ ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارورائی کے دوران این آئی اے کے اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران این آئی اے کی ٹیموں نے کچھ اہم دستاویزات اور الیکٹرانک آلات ضبط کر لئے ۔ خیال رہے کہ سال رواں میں 9 جون کو جموں کے ریاسی میں دہشت گردوں نے یاتریوں کی بس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وزارت داخلہ نے این آئی اے سے اس حملے کے پیچھے بڑی سازش کی تحقیقات کرنے کو کہا تھا۔