ضلع ترقیاتی کمشنر نے غلطی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا اور نئے لائسنس جاری کرنے کے لئے دوبارہ ٹرائل کیلئے کہا
ریاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی وشیش مہاجن نے ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع میں روڈ سیفٹی پلان کی عمل آوری پر غور و خوض کیا گیا۔میٹنگ میں روڈ سیفٹی ایکشن پلان، روڈ سیفٹی ایکٹ، روڈ سائن بورڈوں کی تنصیب اور ٹریفک کی آواجاہی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹرانسپورٹ حکام کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی کہ وہ سڑک حادثات کا باعث بننے والے ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کریں اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد ہی نیا لائسنس جاری کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے ایگزن پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت دی کہ وہ گہری گھاٹیوں والی سڑکوں پر اہم تیز موڑوں کی نشاندہی کریں اور ان مقامات پر کریش بیریئرز نصب کریں۔ اُنہوں نے روڈ سیفٹی اور پلوں کی آڈٹ رپورٹ اپنے دفتر میں پیش کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے انہیں تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ بنانے کی بھی کی بھی ہدایت دی۔ مزید برآں، اُنہوںنے آنے والے فیسٹول سیزن کے پیش نظر ناکہ کے اِنتظامات کے لئے پولیس، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے فوری طور پر خصوصی مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بیداری پیدا کرنے کے لئے سکولوں اور کالجوں میں معلوماتی مہم شروع کرنے کی تجویز دی تاکہ طلبأ کو سڑک کے آداب ، روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں تعلیم دی جاسکے۔چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ سڑک حادثات سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی رسپانس ٹیم تشکیل دیں۔میٹنگ میں اے ڈِی ڈِی سی سکھ دیو سنگھ سمیال، اے ڈی سی کلبھوشن کھجوریہ، اے سی آر انشومالی شرما، ایس ڈی ایم کٹرہ، مہور، دھرماری، ایگزنز پی ڈبلیو ڈی اور پی ایم جی ایس وائی، ڈی وائی ایس پی (ہیڈ کوارٹر) نیرج پڈیار، مختلف جی ڈی سی کے پرنسپل، سی ایم او، سی ای او، ڈی آئی او انفو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔










