10یاتری موقعہ پر ہی لقمہ اجل ، متعدد زخمی ، ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ، تلاشی آپریشن شروع
سرینگر // جموں کے ریاسی ضلع میں مشتبہ ملی ٹنٹ حملے کے بعد یاتریوں سے بھر بس گہرئی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 10یاتریوں کی موت ہوئی جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ ادھر حملے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن جاری کیا گیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ریاسی جموں میں اتوار کی شام مشتبہ ملی ٹنٹ حملے کے بعد یاتریوں کو لے جانے والی بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ بس ریاسی ضلع کے تیراتھ کے کنڈا علاقے میں حملے کی زد میں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ ملی ٹنتوں نے بس پر فائرنگ کی جس کے دوران ڈرائیور زخمی ہو گیا اور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔انہوں نے کہا کہ بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے کچھ کو گولی لگنے کے زخم بھی آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو لیکر بس کٹرہ سے ماتا ویشنو دیوی کے بیس کیمپ شیو کھوری مندر جا رہی تھی۔ضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یاتریوں سے بھری بس پر ملی ٹنٹوں نے فائرنگ کی جس کے بعد گاڑی حادثے کی شکار ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں دس یاتری مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جن کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔










