کولگام گاؤں میں نابالغ لڑکی کی آبپاشی نہر میں ڈوب کر موت، گاؤں میں کہرام
سرینگر//ضلع ریاسی میں پیر کو مٹی کے تودے گرنے اور پتھراؤ کے نتیجے میں دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایا کہ پتھراؤ اور لینڈ سلائیڈنگ آج دوپہر ماتا ویشنو دیوی کے ٹریک پر ہوئی۔اس واقعے میں دو افراد کے ہلاک اور چار کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ درین اثناء جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے لائسو گدر علاقے میں پیر کو ایک نابالغ لڑکی پھسل کر آبپاشی کی نہر میں جا گری۔لڑکی کی شناخت زائرہ امتیاز کے طور پر کی گئی، جو کہ لیسو گد کی رہنے والی ہے ۔انہوں نے وائس آف انڈیا کے نمائندے اعجاذ ایتو کو بتایا کہ نابالغ آبپاشی نہر کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک اس میں گر گئی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔لڑکی کی موت کی خبر پھیلتے ہی پوری علاقے میں کہرام مچ گیا۔ کئی گاؤں والے اس نقصان پر اہل خانہ کو تسلی دیتے ہوئے دیکھے گئے۔










