رِیاسی//قانون ساز اسمبلی 2024 کے آئندہ عام اِنتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریلز (وی وی پی اے ٹی) کی رینڈمائزیشن کے پہلے مرحلے کا اِنعقاد آج یہاں ضلع الیکشن افسر (ڈی ای او) وشیش مہاجن کی نگرانی میں کیا گیا۔ یہ عمل شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اعلیٰ حکام کی موجودگی میں اَنجام دیا گیا ۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے رینڈمائزیشن کے دوران اِس بات پر زور دیا کہ رینڈمائزیشن کا مقصد کسی اِنسانی مداخلت کے بغیر آزاد انہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتخابی سا لمیت کو برقرار رکھنے کے لئے مخصوس سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے رینڈمائزیشن کی جاتی ہے۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ اِنتخابی عمل کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا گیا ہے۔اُنہوں نے سیاسی جماعتوں کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ اجازت کے لئے ٹائم لائن کی عمل آوری پر عمل کریں اور اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ ضلع میں پرامن اور مثبت مہم میں اپنا حصہ اَدا کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لئے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ کسی کی طرف سے رہنما اَصولوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔رینڈمائزیشن میں موجود دیگر افراد میں اے ڈی ڈی سی سکھ دیو سنگھ سمیال۔ نوڈل آفیسر ایم سی سی کلبھوشن کھجوریہ، ڈپٹی ڈی ای او راکیش کمار، اے سی۔ 56، اے سی۔ 57 اور اے سی۔ 58 کے ریٹرننگ افسران دیگر متعلقہ افسران بھی شامل تھے۔










