سری نگر// رکن قانون ساز اسمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے سول سیکرٹریٹ میں وزیر برائے زرعی پیداوار، دیہی ترقی محکمہ وپنچایت راج جاوید احمد ڈار سے ملاقات کی۔ایم ایل اے نے بانڈی پورہ حلقہ کے دیگر عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے کے علاوہ زراعت ، دیہی ترقی محکمہ اور کوآپریٹیوسے متعلق مختلف مسائل اُٹھائے۔ اُنہوں نے عوامی اہمیت کے ان اہم مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ۔وزیر موصوف نے یقین دِلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو بروقت حل کرنے کے لئے متعلقہ حلقوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔اُنہوںنے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کو فوری خدمات کی فراہمی اور مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تمام علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں جس میں نظر انداز اور ناقابل رَسائی حصوں پر زور دیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے ایم ایل کے ذریعے اُٹھائے گئے مختلف مقامی مسائل کے فوری اَزالے کو یقینی بنانے کے لئے اَفسران کو موقعہ ہی ہدایات جاری کیں۔










