ملک کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور پچھلے 10 سالوں میں کی گئی تبدیلی کی اصلاح کا عکاس / وزیر اعظم مودی
سرینگر // رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7فیصد ملک کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور پچھلے 10 سالوں میں کی گئی تبدیلی کی اصلاح کا عکاس ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جب پالیسی کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے تو کیا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ویڈیو لنک کے ذریعہ یہاں گفٹ سٹی میں ’’’انفینٹی فورم‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نر یندر مودی نے کہا کہ ان کی حکومت گجرات انٹرنیشنل فائنانس ٹیک (گفٹ) سٹی کو نئے دور کی عالمی مالیاتی اور ٹیکنالوجی خدمات کے عالمی اعصابی مرکز میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مالی سال کے پہلے چھ مہینوں میں، ہندوستان نے 7.7فیصد جی ڈی پی کی شرح نمو حاصل کی ہے..آج پوری دنیا نے ہندوستان پر اپنی امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں، اور یہ صرف اپنے آپ پر نہیں ہوا۔ وزیر اعظم مودی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یہ ہندوستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اور پچھلے 10 سالوں میں کی گئی تبدیلی پسند اصلاحات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی فن ٹیک مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور گفٹ انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹر (IFSC) اس کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی کی کہانی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جب پالیسی کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے تو کیا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج، ہندوستان کی ترقی کی کہانی نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جب پالیسی کو سب سے زیادہ ترجیح دی جاتی ہے، جب اچھی حکمرانی کو مضبوطی سے یقینی بنایا جاتا ہے، اور ملک اور اہل وطن اقتصادی پالیسی کی بنیاد بناتے ہیں تو کیا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔گزشتہ دہائی میں کی گئی اصلاحات کے لیے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہا آج پوری دنیا کو ہندوستان سے توقعات ہیں۔ اس کے پیچھے گذشتہ 10 سالوں میں اس کی مضبوط ہوتی معیشت اور تبدیلی کیلئے کی جا رہی اصلاحات ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کے ہندوستان کے بارے میں، پی ایم مودی نے کہا’’آج دنیا کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک موسمیاتی تبدیلی ہے۔ ہم باشعور ہیں کہ ہندوستان، دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں سے ایک ہونے کے ناطے، ان خدشات کو کم نہیں سمجھتا ہے::۔










