جموں//وزیر برائے جل شکتی ، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور مسٹر جاوید احمد رانا نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے پیغام میں وزیر موصوف نے کہا ’ یہ مبارک تہوار ہم سب کیلئے امن ، خوشحالی اور ترقی لے کر آئے ۔ وزیر موصوف نے تمام شہریوں کی فلاح و بہبود اور خوشی کیلئے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ اس تہوار سے جموں و کشمیر کے لوگوں میں معاشرتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے گہرے احساس کو فروغ ملے گا ۔ مسٹر رانا نے ہر ایک پر زور دیا کہ یہ تہوار ضرورت مندوں اور پسماندہ افراد کی مدد کر کے منائیں ۔










