Under construction tunnel 1

رام بن میں زیر تعمیرٹنل کا بڑا حصہ گر آیا،کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

سری نگر//رام بن میں جموںسرینگر شاہراہ پرزیر تعمیر ایک ٹنل کا بڑا حصہ گر گیا ہے جس میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر اوراتوار کی درمیانی رات کو جموں سرینگر قومی شاہراہ پر فورلین شاہراہ پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر ایک 400میٹر لمبے ٹنل کے اندر ایک بڑا حصہ گر آیا ہے تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نمائندے کے مطابق رامبن کے ماروگ علاقے میں زیر تعمیر اس ٹنل کی کھدائی کا کام آخری مراحل میں ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی ہیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا کے کیونکہ حادثے کے وقت دھنس گئے ٹنل کے علاقے میں کوئی مزدور یا مشینری کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیو ٹنل نمبر ایک NT 01کا رامبن سے آتے ایک سو میٹر کے حصے پر قریب 5×15 میٹر کا حصہ گر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تحقیق کر رہی ہے اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اس دوران زرائع نے بتایا کہ ماروگ علاقے میں اس زیر تعمیر فورلین ٹنل کے اندر بجلی اور حفاظتی اقدامات نہیں ہیں جبکہ ہفتے کی رات ٹنل کا حصہ گر آنے کے واقع کے وقت بھی مبینہ طور پر زیر تعمیر ٹنل میں بجلی نہیں تھی اور تعمیراتی کمپنی نے پولیس کے پہنچنے کے بعد ہی عارضی بجلی کا انتظام کیا تھا۔