رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری کی رہنمائی میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے وسیع اِنتظامات کے درمیان 11 خواتین سمیت 33 عازمین کرام کو آج رام بن سے سری نگر روانہ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شوکت حیات متو نے عازمین کرام کو مقدس سفر کا آغازکرنے پر مُبارک باد دِی۔ اُنہوں نے عازمین کرام کو محفوظ اور آرام دہ سفرکے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے اَمن اور خوشحالی کے لئے دُعا کریں۔اِس موقعہ پر تحصیل دار دیپ کمار، اے آر ٹی او کلدیپ سنگھ، مذہبی رہنما اور دیگر اَفسران، ممتاز شہری اور رشتہ دار بھی موجود تھے۔










