علاقے میں2سے3ملی ٹینٹ پر مشتمل گرپ کے موجود گی کی اطلاع:پولیس
سری نگر//جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو ممکنہ ملٹنسی کے خطرات کے پیش نظر جمعہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت علاقے میں 2سے 3 ملی ٹینٹوں پر مشتمل گروپ موجود ہیں۔اس دوران تمام علاقے میں جگہ جگہ تلاشی اور ناکے بٹھائے گئے ہیں تاکہ ملی ٹینٹ کسی واردات کو انجام نہ دیں سکے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کوکہا کہ الگ ہونے والے ملی ٹینٹ گروپوں کی نقل و حرکت کی پیروی کی جا رہی ہے اور ان کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پورا خطہ ہائی الرٹ پر ہے۔علاقے میں اہم تنصیبات کی حفاظت کو بڑھا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے کہا، ’’پیر پنجال میں دو سے تین الگ ہونے والے ملی ٹینٹ گروپ ہمارے ریڈار پر ہیں۔ ہم باقاعدگی سے ان کی پیروی کر رہے ہیں اور وہ جلد ہی وہ گرفت میں آجائیں گے۔پونچھ،راجوری رینج کے ڈی آئی جی حسیب مغل نے مبینہ طور پر کہا کہ دہشت گردوں کا جلد خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے لوگوں سے مشتبہ نقل و حرکت یا اشیاء ے بارے میں معلومات فوری کارروائی کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر کرنے کو بھی کہا۔اطلاعات کے مطابق ہائی الرٹ کے تحت تقریباً ہر روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ۔










