جموں// پرنسپل سیکرٹری جنگلات و ماحولیات دھیرج گپتا نے انوائرنمنٹ پارک رائیکا میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام جموںوکشمیر یوٹی یوم تاسیس تقریب کی صدارت کی، اِس تقریب میں پی سی سی ایف اور ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ سریش کمار گپتا، پی سی ایف اور چیف وائلڈ لائف وارڈن سرویش رائے،ڈائریکٹر ایس ایف آر آئی سنجے کمار سنہا،چیئرمین جموںوکشمیرپولیوشن کنٹرول کمیٹی واسو یادو، ڈائریکٹر ایف پی ایف سندیپ کجور،اے پی سی سی ایف جموںجے فرانکوئی، دیگر علاقائی سربراہان اور سینئر اَفسران کے ساتھ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں،سکولی بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرپرسن بی ڈی سی بجلتا رحمت علی نے بھی شرکت کی۔یوٹی کے 5ویں یوم تاسیس کے موقعہ پر’راشٹریہ ایکتا دیوس ‘کا حلف لیا گیا اور دھیرج گپتا اور شرکأ کے ذریعہ شجرکاری مہم چلائی گئی۔یہ تقریب جنگلات اور وائلڈ لائف کے شعبوں میں گذشتہ چاربرسوں کے دوران ریکارڈ کی گئی مختلف کامیابیوں کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔دھیرج گپتا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفافیت اور جوابدہی اور عملے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے مختلف پالیسی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے جنگلات اور وائلڈ لائف کے شعبوں کے کام کو بہتر بنانے کی زبردست گنجائش پر زور دیا۔ اُنہوں نے گذشتہ چار برسوںکے دوران جموںوکشمیر یوٹی میں بجٹ مختص کرنے اوراِنسانی وسائل کو بہتر بنانے کے سلسلے میں حاصل کی گئی پیش رفت کی سراہنا کی۔پرنسپل سیکرٹری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود حکومت کی توجہ کا مرکز ہوگی جس کے لئے ملازمین کو مختلف سرکاری سکیموں کوعملی جامہ پہنانے میں پیداواری صلاحیت اور پیداوار کو بڑھانے کے لئے سخت کوشش کرنی چاہئے۔ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ جموں نے شرکأ پر زور دیا کہ وہ یوٹی حکومت کی سکیموں اور پروگراموں کو عوام تک پہنچانے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔سریش گپتا نے اپنے خطاب میں سماجی جنگلات کی سکیموں میں جن بھاگیداری کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ دورانِ تقریب دھیرج گپتا کے ذریعے جنگلات ، وائلڈ لائف او رسوشل فارسٹری محکموں کی کامیابیوں کو اُجاگر کرنے والی مختلف اشاعتیں جاری کی گئیں۔بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے انوائرمینٹل پارک کے اندر نیچر ٹریل واک کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور ہائیر سیکنڈری سکول باہو فورٹ کے طلباء نے اس میں حصہ لیا۔










