جموں//جموں ڈیولپمنٹ اَتھارٹی جموں شہر کی توسیع کے ایک بڑے اقدام کے تحت بھلوال میں رِنگ روڈ سے تقریباً 50 ہزار کی آبادی کے لئے ایک مربوط سمارٹ سیٹلائٹ ٹائون شپ تیار کرے گی ۔یہ فیصلہ پرنسپل سیکرٹری ہائوسنگ اینڈ اَربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ دھیرج گپتا کی صدارت میں جے ڈی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 86ویں میٹنگ میں لیا گیا ہے ۔ مجوزہ ٹائون شپ ایک مکمل طور پر خود کفیل سٹیٹ آف دی آرٹ سیٹلائٹ ٹائون ہوگا جس میں تمام جدید بنیادی ڈھانچہ اور سہولیات بشمول تجارتی اور اِدارہ جاتی اِستعمال کے لئے ہوں گی اور ٹائون شپ کے اَندر رہنے والوں کولائیو لی ہڈکے مواقع بھی فراہم ہوں گے ۔گذشتہ تین دہائیوں میں یہ پہلی بار ہوگا کہ جے ڈی اے جموں میں اِس پیمانے کی ہائوسنگ کالونی کی ترقی کا کام کرے گی۔ مجوزہ ٹائون شپ جموںشہر کی توسیعی ضروریات کا پوری طرح خیال رکھے گی۔بورڈ نے جے ڈی اے کی زیر ترقی ہائوسنگ کالونیوں جیسے ادھی والا، گولے گجرال ، بیرپور ، کوٹ بھاول اور روپ نگر سیکٹر 6میں نکاسی آب نظام ،سڑک ، پانی کی فراہمی اور بجلی کی تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کی منظوری دی جس پر 66کروڑ روپے کا تخمینہ خرچ ہوگا۔اِن کالونیوں میں دس ہزار سے زائد آبادی اِسی کالونی کے دیگر سیکٹروں میں روپ نگر ہائوسنگ کالونی سیکٹر 6( نئے ) کے الاٹیوں کو متبادل پلاٹ دینے کی منظور ی بھی بورڈ نے دی جو طویل قانونی تنازعات کی وجہ سے قبضہ نہیں دے سکے تھے۔وائس چیئرمین جے ڈی اے پنکج مگوترا نے بورڈ کے سامنے گذشتہ میٹنگ کے فیصلوں پر کی گئی کارروائی، جے ڈی اے کے کام کاج سے متعلق کئی اَمور اور جموں شہر میں شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے نئے اَقدامات پر بحث کے لئے ایک تفصیلی ایجنڈا پیش کیا۔وائس چیئرمین جے ڈی اے نے بورڈ کو بتایا کہ کے پی ایم جی ، نائٹ فرینکس ارنسٹ اور ینگ ، سی بی آر اِی ، جے ایل ایل جیسے ملک کے سرکردہ رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹس کو جے ڈی اے نے پی پی پی موڈ میں شروع کئے جانے والے آنے والے بڑے اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔تقریباً1200ہائوسنگ یونٹوں کی تعمیر کے لئے بیر پور سانبہ میں بڑے پیمانے پر فیلٹیڈ ہائوسنگ پروجیکٹ ، ریل ہیڈ کمپلیکس میں اہم تجارتی جگہ کی ترقی ، سدھرا میں ایکوریزورٹ اور سٹی فارسٹ کی ترقی ، بس سٹینڈ جموں ، چوتھے توی پل کے قریب آئی ٹی ٹاور جموں ،باہو قلعہ کے قریب کالکا کالونی کی اَز سر نو تعمیراور پرانے عمارتوں کی تعمیر نو شامل ہے۔بورڈ نے منظور شدہ پالیسی کے مطابق سرکاری محکموں، نیم فوجی دستوں اور دیگر غیر سرکاری اداروں کو جے ڈی اے کی زمین الاٹ کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور ان کی منظوری دی۔ اِس میں جے اینڈ کے ہائوسنگ بورڈ کو بھلوال میں تقریباً 150 کنال اَراضی کی الاٹمنٹ بھی شامل ہے تاکہ اِقتصادی کمزور طبقے ( اِی ڈبلیو ایس ) کے لئے فلیٹ شدہ رہائش کی ترقی اور سینٹرل گورنمنٹ ایمپلائیز ویلفیئرہائوسنگ آرگنائزیشن ( سی جی اِی ڈبلیو ایف او)کے ساتھ مل کر ڈیمانسٹریشن ہائوسنگ پروجیکٹ کی تعمیر شروع کرسکے۔بورڈ نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں جے ڈی اے کی طرف سے تیار کئے جانے والے زائد اَز 200 اِی ڈبلیو ایس فلیٹوں کے لئے موصول ہونے والی آن لائن درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ صرف صحیح مستفید اَفراد ہی اس ہائوسنگ پروجیکٹ کے فوائد حاصل کرسکیں ۔ بورڈ نے وائس چیئرمین جے ڈی اے کو سماج کے مختلف طبقات کے لئے ہائوسنگ کالونیوں کی ترقی کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت دی ۔جے ڈی اے سے متعلق مالیاتی، ملازمین سے متعلق مسائل پر غور کرنے اور ان کے حل کے لئے نئی فائنانس کمیٹی اور اسٹیبلشمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی بھی منظور ی دی گئی۔بورڈ نے وائس چیئرمین جے ڈی اے کو مشورہ دیا کہ وہ ذاتی طور پر نگرانی کریں اور جے ڈی اے کی اراضی سے متعلق طویل عرصے سے زیر اِلتوأ قانونی معاملات کو محفوظ بنائیں اور جے ڈی اے کی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔ جے ڈی اے کے سال 2018-19ء ، 2019-20ء اور 2020-21 ء کے سالانہ آڈِٹ شدہ کھاتوں کو بھی بورڈ نے اَپنایا۔بورڈ نے ’’ آزادی کا اَمرت مہااُتسو‘‘ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر آزادی پسندوں کی یاد میں مہاراجہ ہری سنگھ جی پارک میں 100فٹ اونچائی قومی پرچم کے ساتھ 100 فٹ ٹریبوٹ وال کی تعمیر کو منظور ی دی۔ ٹریبوٹ وال اَپنی نوعیت کا ملک میںمنفرد ہوگا جس میں آزادی پسندوں کے نام گرینائٹ پتھر میں کیو آر کوڈ کے ساتھ کندہ ہوں گے جس میں آزادی پسندوں کی داستانیں رقم ہوگی ۔آئیکونِک ٹریبوٹ وال تقریباً 1000آزادی پسندوں کے بارے میں بیداری پیدا کرے گی او رموجودہ اور آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو اُبھارے گی ۔ اِس کے علاوہ قومی یکجہتی کو فروغ دے کرپارک میں آنے والوں اور سیاحوں کے لئے مزید کشش پیدا کرے گی۔چیئرمین جے ڈی اے دھیرج گپتا نے مشورہ دیا کہ جے ڈی اے کو سماج کے تمام طبقات کی بڑھتی ہوئی مکانات کی مانگ کو پورا کرنے اور جموں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کو شروع کرنے میں اہم کردار اَدا کرنے کے لئے جدید اور سستی مکانات کو تیزی سے تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔میٹنگ میں موجود لوگوں میں کمشنر سیکرٹری فارسٹ ایکو لوجی اینڈ انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ سنجیو ورما ، صوبائی کمشنر رمیش کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں اونی لواسا ، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن راہل یادو ، چیف ٹائون پلانر جموں انیل رینا ، چیف ٹائون پلانر جموں ، آرکیٹیکٹ جموں ہریندر اروڑہ اور ڈی جی اکائونٹس اینڈ ٹریجریز شادی لال پنڈتا اور بورڈ کے دیگر اَراکین موجود تھے۔










