دوہری شہریت کے معاملے میں راہول کیخلاف ایف آئی آر درج کرنےالہ آباد ہائیکورٹ کی ہدایت

دوہری شہریت کے معاملے میں راہول کیخلاف ایف آئی آر درج کرنےالہ آباد ہائیکورٹ کی ہدایت

لکھنؤ/یو این آئی//الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے خلاف دوہری شہریت سے متعلق الزامات کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ عدالت نے یہ حکم جمعہ کے روز ایک نچلی عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کے دوران دیا جس نے ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔یہ معاملہ ان دعووں سے متعلق ہے کہ راہول گاندھی مبینہ طور پر غیر ملکی شہریت سے وابستہ ریکارڈز کے حامل رہے ہیں۔

گنگا میں نان ویج افطار پارٹی کا معاملہ:حکومت کوجواب داخل کرنے ایک ہفتے کی مہلت
پریاگ راج/یو این آئی//الہ آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ماہ وارانسی میں دریائے گنگا کے وسط میں ایک کشتی پرنان ویج افطار پارٹی کے انعقاد سے متعلق کیس میں اتر پردیش حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔یہ ہدایت جمعہ کو اس معاملے میں نامزد تین ملزمین دانش سیفی، عامر کیفی اور نور الاسلام کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران دی گئی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس جتیندر کمار سنہا کی سنگل بنچ میں ہوئی۔سماعت کے آغاز میں ریاستی حکومت کے وکیل نے معاملے پر تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کیلئے 24 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے ۔درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈوکیٹ محمد وسیم نے دلائل پیش کیے ۔ یہ معاملہ اس وقت سرخیوں میں آیا جب سوشل میڈیا پر گنگا میں کشتی پر افطار پارٹی کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔