Nayeem Ul Haq

دن میں ہلکی دھوپ نکلنے کے باعث کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کی لہر جاری

آنے والے دنوں میںموسم میںخشک جبکہ 11دسمبر کو بارشوں اور برفباری ہونے کا امکان / محکمہ موسمیات

سرینگر // وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کی لہر جاری ہے ۔بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت منفی میں ہی ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے موسمی صورتحال میں فی الحال تبدیلی کے امکان کو رد کرتے ہوئے 10دسمبر تک موسم ابر آلود تاہم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ادھر شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق خشک موسمی صورتحال کے چلتے وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردیوں کا زور جاری ہے ۔ بیشتر مقامات پر رات کا درجہ حرارت منفی میں ہی ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نے شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 0.5 ڈگری کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کوکرناگ میںگزشتہ رات 2.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات 2.6 ڈگری کے مقابلے میں 2.3 ڈگری سیلشس کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 2 سے 7 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔اسی طرح سے انہوں نے کہا کہ 8 سے 10 دسمبر تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ادھر وادی کشمیر میں شدید سردیوں کے نتیجے میں عام لوگوں کے علاوہ بچوں اور ضعیف العمر افراد کو گھروں سے باہر نکلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ چھوٹے بچے اور بزرگ سردی کی شدت کی وجہ سے اپنے ہی گھروں میں مقید ہوکے رہ گئی۔ جبکہ بزرگوں کو سردی کی وجہ سے ہڑیوں اور جوڑوں میں درد میں اضافہ ہوا ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی کے لہر کے باعث اہلیان وادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ رات کے دوران درجہ حرارت منفی ریکارڈ ہونے کے باعث لوگ شدید ٹھنڈ کے چلتے بہت سارے پریشانیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔