کئی علاقوں میں شدید نوعیت کی ژالہ باری سے میوہ باغات اور کھیتوں میںنقصان
سرینگر// دوپہر بعد موسمی صورتحال میں تبدیلی کا رجحان برقرار ہے جس کے تحت بدھوار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آتے ہوئے وادکے کچھ علاقوں رم جم بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی اور خوفناک ژالہ باری کے نتیجے میں کھیت کھلیانوں میں بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی ۔اسی دوران شمال و جنوب میں تیز اندھی کی وجہ سے فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے کئی علاقوں میںدرجنوں مکانات کے چھت اْڑا جانے اور درخت اکھڑ آنے کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔اسی دوران بارشو ں کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی۔سی این آئی کے مطابق شدید ترین گرمی کے بعد بدھ وار کی بعد دوپہر موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی اور شہر سرینگر میںموسم ابر آلود ہوا تاہم شمال و جنوب کے علاقوں میں تیز ہوائوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سٹی رپورٹر کے مطابق شہر سرینگر میں بدھ کے بعد دوپہرموسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی موسم ابر آلود ہوا ۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے کچھ مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری ، سرسوں اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ ادھر نمائندے نے بتایا کہ جنوبی ضلع شوپیان ، پلوامہ ، اننت ناگ اور کولگام کے بیشتر علاقوں میں کے درجنوں علاقوں میں اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر خشک موسم کی پیشنگوئی کی ہے جبکہ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا اور بدھ وار کے روز زیادہ تر مقامات پر معمول سے زیادہ رہا۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 19اور 21جون کو وادی کشمیر کے کچھ ایک مقامات پر جزوی طو پر موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 22اور 23جون کو بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جس دوران ہلکی بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتا یا کہ ٹنل کے آر پار آئندہ پانچ دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بیچ بیچ میں بارشیں اور تیز ہوائیوں کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔










