درنگ آبشار ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن گلمرگ کے سفر کے دوران یہ ایک دن کی پکنک کے لیے کافی موزوں جگہ
سرینگر// دنیا میں وادی کشمیر قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے، وادی میں بہت سارے سیاحتی مقامات موسم سرما میں ایسا نظارہ پیش کرتے ہیں جو وادی کشمیر کو جنت نما بناتے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ایسے ہی دلفریب اور خوبصورت مقامات میں سے ایک درنگ واٹر فال بھی ہے۔ درنگ واٹر فال ایک چھوٹی سی جگہ ہے لیکن گلمرگ کے سفر کے دوران ایک دن کی پکنک کے لیے کافی موزوں ہے۔یہ واٹر فال سرینگر سے تقریباً 37 کلومیٹر کی مسافت پر مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے علاقے ٹنگمرگ سے صرف 3 کلومیٹر دور واقع ہے۔ درنگ واٹر فال اس وقت غیر مقامی اور مقامی سیاحوں کے لیے توجہ کو مرکز بنا ہوا ہے۔وادی کشمیر میں رواں برس کے موسم سرما موسم بہار اور گرما میں سیاحوں کی آمد کافی زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔وی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیاحوں نے بتایا کہ اگر دنیا میں کوئی خوبصورت جگہ ہے تو وہ کشمیر ہے اور گلمرگ کے ساتھ ساتھ ٹنگمرگ کا واٹر فال بھی بے حد خوبصورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم خوش قسمت لوگ ہے کہ ہم آج اس واٹر فال کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ اس کو دیکھنے کا لطف اور احساس ہی الگ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر چہ اس وقت کشمیر میں ٹھنڈ کافی ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ کشمیر کے مختلف جگہوں پر جاکر لطف اندوز ہورہے ہیں۔ وادی کشمیر میں رواں برس کے موسم سرما بہار اور گرما میں سیاحوں کی ا?مد کافی زیادہ رہی ہے جس کی وجہ سیاحت سے وابستہ افراد کے لیے یہ ایک خوش آئند قدم ہے۔










