حفاظ کرام کی دستار بندی اور 5 بچوں اور 12 بچیوں کو اسناد سے نوازا گیا
سرینگر // دارالعلوم قادریہ و خدیجتہ الکبری للبنات نوگام ترگپورہ رفیع آباد کی جانب سے مورخہ 19مارچ 2023 اتوار کو ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا گیا۔ مدرسہ ھذاکچھ سالوں سے دین کی خدمت انجام دے رہا ہے اور مدرسہ میں روزبروز بچوں اور بچیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔پچھلے سال کے جلسے میں ایک طالب علم کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔ جو کہ ضلع کپوارہ کا رہنے والا تھا، چونکہ اس سال مدرسے کا یہ دوسرا سالانہ اجلاس تھا جس میں17بچوں اور بچیوں کی دستار بندی عمل میں لائی گئی اور انکو تو صیفی اسناد سے نوازا گیا۔ جلسہ میں ان بچوں کے والدین کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، دور دراز کے علاقوں کے علمائے کرام و مفتیان کرام نے شرکت کر کے جلسے میں شریک لوگوں کو اپنے شیرین بیان سے نوازا۔ قرآن مجید کی فضیلت و اہمیت اور مدرسوں کی اہمیت پر مفصل روشنی بھی ڈالی۔ عام لوگوں نے علمائے کرام کے بیانات کو خوب سراہا۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ تفصیلات کے مطابق علماء کرام کی تشریف آوری کے بعد لڑکوں اور لڑکیوں کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی اور کچھ کو ناظرہ قرآن مکمل کرنے پر اعزازت سے نوازا گیا۔ ان بچوں کے والدین کی بھی تاج پوشی کی گئی۔ رشتہ داروں نے بھی ان بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔ تمام والدین، عالموں اور عام لوگوں نے مہتمم مدرسہ ھذا مولوی عبدالاحد گنائی ساکنہ نوگام کی مدرسے پر اس طرح کی محنت کو خوب سراہا اور نیک دعاؤں سے بھی انہیں نوازا۔ مدرسہ میں جو استاد اور معلمہ بچوں اور بچیوں کو درس دینے کے لئے تعینات ہیں انکی محنت اور قابلیت کی بھی سراہنا کی گئی۔ ہمارے ساتھ بات کرتے ہوئے مہتمم مدرسہ مولوی عبدالاحد گناء اور مفتی غلام حسن کرمانی نے کہا کہ ہمارے سماج میں مفتی، مولوی اور عالم اور معلمات کی بھی ضرورت ہے جو صرف ایک مدرسہ میں ہی تیار ہوسکتے ہیں، لیکن مدرسے کا نظام چلانے کے لئے سماج میں رہنے والے ہر ایک فرد کا تعاون ضروری ہے اور لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہمیشہ ان مدرسوں کی بھر پور تعاون کریں تاکہ ہم سب اللہ کے وہاں اجر عظیم حاصل کریں۔آخر میں ادارہ ھذاکے مہتمم صاحب نے تمام آنے والے علماء و ائمہ اورعوام الناس کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کیا۔










