سری نگر//حکومت نے جموں و کشمیر میں صحت نگہداشت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم قدم اُٹھاتے ہوئے شیر کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس کے آئی ایم ایس) صورہ کے لئے کینسر کے علاج کے لئے جدید ترین طبی آلات لائنر ایکسلریٹر (ایل آئی این اے سی) کی خریداری کا عمل شروع کیا ہے۔لائنر ایکسلریٹر (ایل آئی این اے سی) ایک جدید آلہ ہے جس میں سی ٹی سکینر یا امیج گائیڈنس کے لئے ایک مربوط ایم آر آئی ہے جو ہائی انرجی ایکسرے اور الیکٹرون بیمز تیار کرتا ہے جبکہ آس پاس کے صحت مند ٹشوز کو نقصان کو کم سے کم کرتے ہوئے کینسر کے خلیات کو بالکل تباہ کرسکتا ہے۔ایل آئی این اے سی کینسر کے علاج میں ایک سنگ بنیاد ہے اور کینسر کے مریضوں کی اکثریت میں کینسر کے علاج کی سب سے زیادہ شرح حاصل کرنے کے لئے بنیادی ہے۔وزیر صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ مسعود نے اِس اہم پیش رفت پر اظہار خیال کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو جدید طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ صحت شعبہ حکومت کی ترجیحی شعبہ ہے اور ہم یہاں کے لوگوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،’’یہ اقدامات اس سمت میں اٹھائے گئے ہیں اور حکومت نے جموں و کشمیر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کو بڑھانے کے لئے جو کوششیں شروع کی ہیں ان میں سے ایک ہے۔‘‘وزیر موصوفہ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایل آئی این اے سی کی خریداری کے لئے حکومت کے اقدام سے جموں و کشمیر میں کینسر کے علاج کے نتائج میں نمایاں بہتری آنے کی توقع ہے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ سکمز میں اس سہولیت کے قیام کے بعد مریضوںبالخصوص معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو کینسر کے جدید علاج کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔اُنہوںنے مزید کہا کہ اس سہولیت سے ان کنبوں پر مالی بوجھ بھی کم ہوگا جو اپنے مریضوں کے علاج کے مرحلے کے دوران مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ این پی سی ڈی سی ایس سکیم کے تحت سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ کے لئے سکمز کے ذریعے جے کے ایم ایس سی ایل سے 29 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے ایل آئی این اے سی کی خریداری کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جے کے اے ایس اور اکائونٹس سروس کے 55اَفسران میں تقرری نامے تقسیم کئے
جاوید رانا نے قصاب مینڈھر میں 3.35 کروڑ روپے کی مالیت کے ہیلی پیڈ او رویٹنگ لائونج کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے چرچ لین سونہ وارمیں آئی اِی آئی کے گیسٹ ہائوس’آئی اِی آئی گھر‘‘ کا اِفتتاح کیا
جاوید ڈار نے فروٹ منڈی ایسوسی ایشنز کو مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی کی
17 میڈیکل افسران کو ضلعی آیوش کا اضافی چارج
اسمبلی کو 30 روز تک چلایا جائے حکومت نے مقننہ کو مذاق بنا دیا/ایل او پی سنیل شرما
سپیکر نے جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی کے آنے والے خزاں سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جاوید ڈار نے رفیع آباد میں جنگلات اور پی ایم جی ایس وائی کے منصوبوں کا جائزہ لیا
امیت شرما نے راجوری میں ’ڈِسٹرکٹ سنسس ہیند بُک 2027 ‘کی تیاریوں کا جائزہ لیا
نائب وزیر اعلیٰ نے چھاترو میں پبلک دربار منعقد کیا ، عوامی شکایات کا ازالہ کیا










