حکومت نے ایس ایس پی رینک کے افسر کی معطلی کا حکم دیا

حکومت نے ایس ایس پی رینک کے افسر کی معطلی کا حکم دیا

انکوائری زیر التواء، افسر فی الحال ہیڈ کوارٹر سے منسلک

سرینگر//محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی رینک کے ایک سینئر پولیس افسر کی معطلی کے احکامات صادر کئے ہیں اور ان کے خلاف انکوائری زیر التواہے ۔ افسر موصوف فی الحال پولیس ہیڈ کواٹرس سے منسلک رہیں گے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ایس ایس پی رینک کے افسر فیاض احمد لون کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے، جو انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اے پی/آئی آر کے اسٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں، ان کے طرز عمل کی انکوائری زیر التوا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ “جے اینڈ کے سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز 1956 کے رول 31 کے تحت فیاض احمد لون (JKPS-1999) کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔آرڈر میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ اپنی معطلی کے دوران لون پولیس ہیڈ کوارٹر، جے کے سے منسلک رہیں گے۔