جموں//وزیر اعلیٰ مسٹر عمر عبداللہ کی قیادت میں جموں و کشمیر حکومت نے 7.93 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے اوڑی میں سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کیلئے انتظامی منظوری دی ہے ۔ جامع پروجیکٹ پانچ مقامات اوڑی ٹاؤن ، بوسیاں ، گنگل ، مہورا ، گرکوٹ اور بیلہ بونیار سیاحتی سہولیات کو بڑھانے اور مہمانوں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا تصور کرتا ہے ۔ مجوزہ مداخلتوں میں سیاحوں کی جھونپڑیوں ، سہولتی مراکز ، دریا کے کنارے اور قدرتی پارکس ، ویو پوائنٹس ، ٹریکنگ کے راستے اور عوامی سہولتیں شامل ہیں ۔ اس پروجیکٹ سے اوڑی میں سیاحت سے متعلق اقتصادی سرگرمیوں کو نئی تحریک ملے گی ، مقامی کمیونٹیز کیلئے روزی روٹی کے مواقع پیدا ہوں گے اور ایک ابھرتے ہوئے سرحدی سیاحتی مقام کے طور پر علاقے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے سیاحت کے نقشے پر اوڑی کی پروفائل میں اضافہ ہو گا ، اس کے بھر پور قدرتی ورثے کو فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کیلئے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں پیدا ہوں گی ۔










