حکومت شفافیت ، جوابدہی اور عوامی شکایات کے بروقت اَزالہ کیلئے پرعزم ہے۔ستیش شرما

حکومت شفافیت ، جوابدہی اور عوامی شکایات کے بروقت اَزالہ کیلئے پرعزم ہے۔ستیش شرما

سری نگر//وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و امورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی و ٹریننگزستیش شرما نے آج کہا کہ حکومت شفافیت، جوابدہی اور عوامی شکایات کے بروقت اَزالے کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ عوام کی طرف سے پیش کی گئی شکایات کا جلد از جلد اَزالہ کیا جا سکے۔وزیر موصوف نے آج یہاں متعدد وفود سے ملاقات کی ۔ اِن وفود میں جموں و کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی) کے سابق ملازمین، محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین (ایف سی ایس اینڈ سی اے) کے نمائندگان اور ضلع گاندربل کا ایک وفد شامل تھا۔ دوران ملاقات وفود نے ملازمین کی فلاح و بہبود، عوامی خدمات کی فراہمی اور اِنتظامی معاونت سے متعلق کئی مطالبات پیش کئے۔ ایس آر ٹی سی کے سابق ملازمین نے واجب الادا واجبات، پنشن فوائد اور مرحوم ملازمین کے کنبوں کے لئے ہمدردانہ تقرریوں کا مطالبہ کیا۔ اُنہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ طویل عرصے سے زیر التوا خدمات سے متعلق شکایات کو جلد از جلد حل کرے۔محکمہ خوراک و شہری رسدات اور اَمور صارفین کے نمائندوں نے لاجسٹک چیلنجوں اور بالخصوص دُور دراز اور دیہی علاقوںمیں ضروری اشیائے کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے سپلائی چین میکانزم کو جدید بنانے اور اہم علاقوں میں اَفرادی قوت کی کمی اور خدمات سے متعلق کچھ مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔گاندربل کے وفد نے مقامی ترقیاتی مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں سڑکوں کی بہتری، معیاری صحت کی سہولیات تک رسائی، تعلیم میں بہتری اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع شامل تھے۔تیشر شرما نے تمام وفود کی بات کو غور سے سنا اور ان کے مطالبات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر مسئلے کو متعلقہ محکمے کے ذریعے بغور جانچ کر کے جلد از جلد مناسب کارروائی کی جائے گی۔گاندربل کے وفد نے مقامی ترقیاتی مسائل کی طرف توجہ مرکوز کی جن میں سڑکوں کی بہتری، معیاری صحت کی سہولیات تک رِسائی، تعلیم میں بہتری اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع شامل تھے۔ستیش شرما نے تمام وفودکو بغور سنا اور اُن کے مطالبات کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین د ِلایا کہ متعلقہ محکموں کی طرف سے ہر مسئلے کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور جلد اَز جلد مناسب کارروائی کی جائے گی۔