حکومت نے ’’ آپ کا موبائل ہمارا دفتر‘‘موبائل موڈ کے ذریعے شہریوں کو خدمات فراہم کی
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں حکومت جموںوکشمیر میںشفاف اور جواب دہ حکمرانی نظام کو قائم کر نے کے لئے جامع ڈیجیٹل اَقدامات کر رہی ہے۔حکومت جموںوکشمیر نے تین برس کے قلیل عرصے میں ہر شعبے میں اِصلاحات متعارف کی ہیں ۔ اِس طرح یہاں کی ترقی کی رفتار میں اِضافہ ہوا ہے ۔اِس کے نتائج زمینی سطح پر نظر آرہے ہیں کیوں کہ جموںوکشمیر اَب آئی ٹی ، صنعت ، سیاحت ، ریونیو ، خواتین اَنٹرپرینیور شپ اور نوجوانوں کو بااِختیار بنانے جیسے شعبوں میں سرکردہ خطوں میں سے ایک بننے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔سات دہائیوں کا ڈرائونا خواب ختم ہو چکا ہے او ررشوت سے پاک جموںوکشمیر اُبھر رہا ہے۔جموںوکشمیر میں مودی حکومت سے بہت ساری بہتر حکمرانی اِصلاحات شروع کی گئی ہیں جس میں رشوت کی روکتھام ایکٹ ، گروپ سی اور ڈی کے عہدوں کے لئے اِنٹرویو کا خاتمہ اور زائد اَز 800 مرکزی قوانین جموںوکشمیر یوٹی کا درجہ ملنے کے بعد لاگو کئے گئے ہیں، طویل عرصے سے زیر اِلتوأ کیڈر کا جائزہ ، سی اے ٹی بنچوں کا قیام ، آر ٹی آئی ایکٹ کی توسیع ، سی پی جی آر اے ایم ایس اور یو ٹی میں ہر ضلع صدر مقامات پر نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی سے عام اہلیت کے اِمتحان کا اِنعقاد اور اِسی طرح کے دیگر عوامی اہمیت کے حامل اقدامات شامل ہیں۔جموںوکشمیر نے محکموں میں شفافیت، جواب دہی اور جواب دہ ورکنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئے بہت سے اِی ۔حکمرانی اَقدامات شروع کئے ہیں۔ اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے جموںوکشمیر اِنٹی کورپشن بیورو کا موبائل ایپلی کیشن ’’ ستارک ناگرک‘‘ اور ڈیپارٹمنٹل ویجی لنس آفیسرس ( ڈی وِی او ) پورٹل شروع کیا گیا ہے۔’’ ستارک ناگرک‘‘ ایپلی کیشن رشوت کے بارے میں معلومات بغیر کسی رُکاوٹ کے فلو کو آسان بنانے اور شہریوں کو آسانی سے اَپنی شکایات پیش کرنے کے قابل بنانے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔کوئی بھی شہری جس کے پاس اینڈرائیڈ ڈیوائس ہے وہ پلے سٹور سے اپیلی کیشن ڈائون لوڈ کرسکتا ہے ۔ شکایت کے اِندراج کے وقت ایک منفرد شناختی نمبر الاٹ کیا جائے گا جسے بعد میں شکایت کی صورتحال کا پتہ لگانے کے لئے اِستعمال کیا جاسکتا ہے۔اِسی طرح ڈی وِی او پورٹل کو مختلف محکموں کے ڈی وی اوز کے ساتھ ایک آن لائن مواصلاتی چینل کو فعال کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ بعض معاملات میں ، شکایات جاری کاموں ، موجودہ بھرتیوں اور معاہدوں کے خلاف ابھی تک کی جانے والی ادائیگیوں سے متعلقہ ہیں ۔ اِن معاملات کو ڈی وِی اوز کو بھیج کر ، خلاف ورزیوں او رکوتاہیوں کو فوری طور پر دُور کیا جاسکتا ہے اور سرکاری خزانے کو ہونے والے نقصان کو روکا جاسکتا ہے۔اِس نظام کے دیگر اَقدامات میں تمام سرکاری ملازمین کے لئے الیکٹرانِک یا آن لائن موڈ سے ویجی لنس کلیئر نس فراہم کرنے کے لئے ایک الیکٹرانک ویجی لنس کلیئر نس سسٹم شامل ہے۔نئے دُور کی حکمرانی کے لئے اُمنگ کی متحد موبائل ایپلی کیشن ’ کسی بھی وقت کہیں بھی گورننس‘فراہم کرنے کے لئے ایک کثیر لسانی موبائل پلیٹ فارم ہے ۔’ ’آپکا موبائل ہمارا دفتر‘‘کے نظریۂ کے ساتھ ہم آہنگی میں حکومت جموں وکشمیر موبائل موڈ کے ذریعے شہریوں پر مبنی خدمات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے ۔ اِس سے خدمات تک رَسائی میں اِضافہ ہوگا اور ان خدمات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے شہریوں کی سہولیت میں اِضافہ ہوگا۔’اُمنگ‘ پلیٹ فارم پر خدمات اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزڈ ہیں اور شہریوں کو سروس کے لئے درخواست دینے سے لے کر سر ٹیفکیٹ اوراجازت کی وصولی تک وَن سٹاپ حل فراہم کرتی ہیں۔ فراہم کی جانے والی خدمات کو ڈیجیٹل فیڈ بیک کے آن لائن پے منٹ گیٹ وے اور ریپڈ اسسمنٹ سسٹم( آر اے ایس) کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔متعدد خدمات جیسے پیدائشی سند ، وفات سند ، میریج سر ٹیفکیٹ ، اِنکم سر ٹیفکیٹ ، کریکٹر سر ٹیفکیٹ ، ڈی پنڈنٹ سر ٹیفکیٹ ، ایس سی /ایس ٹی / آر بی اے سر ٹیفکیٹ اور متعلقہ دستاویزات تک عوام https://web.umang.gov.inپر رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔موبائل ایپ ’’ اُمنگ‘‘ کو ڈائون لوڈ کر کے جو ’’ اینڈ رائنڈ‘‘ اور ’’ آئی او ایس ‘‘ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے ۔اِی ۔ آفس کو اَپنانے سے تمام محکموں میں ایک آسان جواب دہ ، مؤثر اور شفاف کاغذی کام کل کلچر حاصل کیا جارہا ہے ۔ اِی ۔ آفس اقدام کی عمل آوری سے فائلوں کو ٹھکانے لگانے کی شرح 96 فیصد ہو گئی ہے۔اِس کے علاوہ 305 ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اَب اِی ۔ آفس پر ہیں اور اِی۔ فائلیں تمام اَفسران کے لئے قابلِ رَسائی ہیں چاہے ان کے مقامات کچھ بھی ہوں۔جموںوکشمیر یوٹی فائلوں کے اِی۔ آفس کو نمٹانے میں یوٹیز میں سب سے اوّل ہے۔ فی الحال 200 سروسز آن لائن ہیں جنہیں فیڈ بیک میکانزم کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ۔تمام سربراہان کو اِی ۔ آفس پورٹل پر لایا گیا ہے جبکہ جے کے ایڈمنسٹریٹیو سروسز ( جے کے اے ایس ) اَفسران کی ’’ سالانہ کارکردگی رپورٹس ‘‘ کو ایس پی اے آر آر او ڈبلیو پورٹل پر آن لائن موڈ میں منتقل کیا گیا ہے۔جموںوکشمیر یوٹی کی درجہ بندی میں نمایاں بہتری آئی ہے او راس نے این اِی ایس ڈی اے ۔2021 میں تمام یوٹیز میں نمبر ایک درجہ حاصل کیا ہے۔یوٹی پورٹل میں تشخیصی پیرامیٹروں جیسے رَسائی ، معلومات کی حفاظت اور رازداری ، مواد کی دستیابی اور استعمال میں آسانی کی اعلیٰ تعمیل ہے۔










