dooran

حکومت جموںوکشمیر آئی آئی ا یم جموں میں فائنانس اینڈ پلاننگ کیڈر اَفسروں کو تربیت دے گی

سری نگر//حکومت جموں و کشمیر نے فائنانس اینڈ پلاننگ (ایف اینڈ پی) کیڈروں کے 400 افسروں کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ایک بڑی مہم شروع کی ہے جس کا مقصد اُنہیں مالیاتی اِنتظام ، بجٹ نگرانی ، ٹیکسزیشن ، اِختراعی ریونیو جنریشن ، ڈیبٹ مینجمنٹ ، اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبوں ، پروجیکٹ کی تشخیص اور مالیاتی انتظامیہ کے دیگر متعلقہ پہلوؤں میں مہارت فراہم کرنا ہے۔حکومت نے اِس مقصد کے لئے اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے اور آئی آئی ایم جموں نے اِسی مقصد کے لئے تربیتی ماڈیول تیار کئے ہیں۔اِس منفرد پروگرام کا مقصد فائنانس اور پلاننگ کیڈر کے افسران کو ٹیکس اور نان ٹیکس طریقوںسے مالی وسائل کو بہتر بنانے، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور منصوبوں میں خطرات اور اخراجات کا اندازہ لگانے میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ محکمہ فائنانس اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے 50 افسران کا پہلا بیچ 11 سے 13؍ ستمبر 2024 ء تک آئی آئی ایم جموں میں نان ریذیڈنشیل ٹریننگ حاصل کرے گا۔تین روزہ تربیتی پروگرام کے دوران اَفسروں کو منصوبے کی تشخیص کی تکنیک، اَخراجات پر قابو پانے، مالیاتی اِداروں سے وسائل جمع کرنے اور بہتر مالی نگرانی کی تربیت ملنے کی توقع ہے۔ دونوں محکموں نے اِس تربیتی پروگرام کے لئے مختلف افسران کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔آئی آئی ایم جموں کے ساتھ شراکت داری سے محکموں کو حکمرانی اور مالیات کے اِنتظام میں افسروں کی مہارت اور تجربے کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اِس طرح کی شراکت داری پہلے دستیاب نہیں تھی ،لہٰذامحکموں کو تربیتی مقاصد کے لئے دُور دراز اِداروں میں اَفسران تعینات کرنے پڑتے تھے۔اِس شراکت داری سے یو ٹی حکومت کا مقصد پی پی پی پروجیکٹوںکو ڈیزائن اور عملانا، جموں و کشمیر میں نئے سیاحتی مقامات تیار کرنا ، دیرپاملازمتوں کی معرض وجود میں لانے کے لئے اَقدامات شروع کرنا ، صارف کی فیسوں کے ریگولیشن کے لئے حکمت عملی وضع کرنا، پی ایس یو ، یونیورسٹیوں کی خود کفالت کے لئے پالیسیاں تیار کرنا اور زرعی اور باغبانی صنعت کی ترقی کے لئے جدید اَقدامات تیار کرنا ہے۔