حاجن نے کشمیر کی صدیوں کی لسانی اور ثقافتی روایت کی ہر دور میں آبیاری کی ہے /مقررین
سرینگر / /جموں و کشمیر کے ثقافتی دارالخلافہ حاجن میں حلقہ ادب سوناواری کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادیبوں ، قلمکاروں ،لسانی رضاکاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حلقہ ادب سوناواری نے یہ اجلاس اپنے اسلاف کی یاد میں منعقد کیاتھا۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق اجلاس کا آغاز رمیض احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا جس کے بعد قاری مصور نے نعتِ رسولِ مقبول پیش کیا۔ الحاج غلام نبی ڈار نے فاتحہ خوانی انجام دی۔ اجلاس کی پہلی نشست کی صدارت معروف براڈ کاسٹر اور ادیب محمد امین بٹ نے کی، ایون میں اْن ان کے علاوہ معروف ادیب اور ساہتیہ اکادمی کے کشمیری ایڈویزری بورڈ کے ممبر پروفیسر شاد رمضان ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر رفیق مسعودی، معروف براڈکاسٹر اور افسانہ نگار مشتاق احمد مشتاق، کشمیری زبان کے جید ادیب عبدالاحد حاجنی اور رخسانہ جبین بھی شامل رہے۔ اظہر حاجنی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ حلقہ ادب کے صدر شاکر شفیع نے پروفسیر محی الدین حاجنی میموریل لیکچر پیش کیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی ہوڈ میں کشمیری زبان و ادب کے لئے پیدا ہونے والے مسائل اور اس کے امکانات کے بارے میں سیر حاصل تفصیل پیش کی۔ پروفیسر شاد رمضان نے ڈاکٹر حاجنی کی ادبی خدمات اور زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے عزیز حاجنی کو کشمیری زبان کا وہ سپوت قرار دیا جس نے اس کو بلندیوں تک پہنچایا۔ ضمیر انصاری نے احسن صاحب ہماری اجتماعییت کا سرچشمہ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ اس موقعہ پر شہناز رشید کو خلعت حاجنی جبکہ مشہور صوفی شاعر نثار دلدار کو خلعتِ عزیز حاجنی سے نوازا گیا۔ ڈگری کالج اننت ناگ کی طالبہ عصمت مقبول کو بی اے کشمیری میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے عزیز حاجنی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریاض الحسن نے انجام دئے۔پرگروام کی دوسری نشست کی صدارت پروفیسر اسماعیل آشناء نے کی جبکہ مشہور مورخ عبد الخالق شمس اوراختر منصور بھی ایوان میں موجود رہے۔ اس نشست میں ساگر سرافراز کی نظم پر شہباز ہاکباری نے اور ڈاکٹر علی محمد نشتر کے افسانے پر افتخار عمران کا تبصرہ ڈاکٹر ارشاد نے پڑھ کر سنایا۔ اس نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر فردوس نے اس نشست کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کے آخر پر مجید مجازی نے تحریکِ شکرانہ پیش کیا۔یہ تقریب جموں وکشمیر بینک اور کنول فوڈس کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔










