حج 2024کی ادائیگی کے بعد حاجیوںکی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

سرینگر // حج 2024کی ادائیگی کے بعد حاجیوںکی واپسی کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا اور 322عازمین کو لیکر سعودی عرب سے پہلی پرواز شام 8بجکر 30منٹ پر سرینگر کے ہوائی اڈے پر اترے گی ۔ ادھر حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کی واپسی کیلئے تمام تر انتظامات کو حمتی شکل دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق حج 2024کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے عازمین کی واپسی آج یعنی سنیچروار سے ہو رہی ہے اور جج کرام کو لیکر پہلی پرواز شام کو سرینگر کے ہوائی اڈے پر لینڈ کریگی ۔ حج ہاؤس سری نگر کے ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شجاعت احمد قریشی نے بتایا کہ 23 کو دو مزید پروازیں طے کی گئی ہیں، جو بالترتیب صبح 11بجکر 50منٹ اور اور شام 4بجکر 25منٹ پر پہنچیں گی۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی واپسی کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور واپسی پر عازمین کی بنا خلل نقل و حرکت اور ان کیلئے دیگر سہولیات بہم رکھی گئی ہے ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 9کشمیر عازمین میں سے ایک جوڑا ان 65 ہندوستانی عازمین میں شامل ہے، جو حج 2024 کے دوران فوت ہوئے تھے۔