جے کے ٹی پی او نے اِنڈیا جی آئی میلے 2023ء میں ثقافتی ورثے کی نمائش کی

ہمارے خطے کی مخصوص مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور تعریف کی عکاس ہے

نوئیڈا//جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) نے صنعت حرفت محکمہ کے تحت ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف ہینڈی کرافٹس (اِی پی سی ایچ) کے زیر اہتمام شاندار اور متنوع جغرافیکل اِنڈکیشنز جموںو کشمیر خطہ کی مصنوعات کی نمائش کے لئے اِنڈیا جی آئی فیئر 2023 ء میں شرکت کی۔یہ تقریب اِنڈیا ایکسپورٹ مارٹ گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہوئی جس نے پورے ہندوستان اور بیرونِ ملک سے ملکی اور بین الاقوامی خریداروں ، سیاحوں ، تاجروں اور شائقین کو راغب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں حکومت جموںوکشمیر منڈیوں تک رَسائی کو بڑھانے اور جموںوکشمیر کی مخصوص مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے جے کے ٹی پی او گلوبل اور ڈومیسٹک ایگزبشن، سیلر ۔بائیر میٹنگوں ، تجارتی میلوں اور دیگر نمایاں پلیٹ فارموں میں شرکت کر رہا ہے ۔اِنڈیا جی آئی فیئر ایک اہم تقریب ہے جس کا مقصد منفرد ثقافتی ورثے ، ہینڈی کرافٹس اور روایتی مہارت کو فروغ دینا ہے جو کہ ہندوستان کے مختلف خطوں کو پیش کرناہے۔ اِس تقریب میںجموںوکشمیریوٹی کے تاجروں کی شرکت نے جموں و کشمیر قدیم روایات اور مقامی طریقوںسے غیر معمولی جغرافیکل اِنڈکشنز( جی آئی) مصنوعات کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار اَدا کیا۔اِس تقریب میں جی آئی رجسٹرڈ مصنوعات ہاتھ سے بنے ہوئے سِلک قالین، کانی شال ، پشمینہ شالوں، سوزنی ، زعفران ، بسوہلی مصوری اور باسمتی کی شاندار نمائش دیکھنے میں آئی ۔میلے میں قومی اور بین الاقوامی خریداروں کی موجودگی سے نتیجہ خیز کاروباری تعاملات کو آسان بنایا اور مارکیٹ کے مواقع کو بڑھانے کی راہ ہموار کی ۔اِس پلیٹ فارم کے نتیجے میں زائد اَز 500 کاروباری لیڈز اور جے اینڈ کے نمائش کنندگان نے آئی این آر 25لاکھ کی ریٹیل سیل کی۔میلے کی خاص بات پشمینہ میں ایک نمایاں ڈیل تھی جہاں سری نگر سے تعلق رکھنے والے ہمارے نمائش کنندگان اعجاز احمدملک اور عرفان امین نے کویت اور عمان کے خریداروں کے ساتھ 70لاکھ روپے کے سودے بند کئے تھے ۔ یہ معاہدہ پشمینہ رومال سے متعلق ہے جو کہ جی سی سی ممالک میں ایک روایتی ہیڈ سکارف ہے۔کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وِکرم جیت سنگھ نے نمائش کنندگان کو ان کی کوششوں کے لئے مبارک باد دی اورمیلے کے دوران ملنے والے زبردست تعاون پر خوشی اور تشکر کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایسے منفرد پلیٹ فارموں کا اِنعقاد اور شرکت جاری رکھے گی جہاں ہم اَپنی مصنوعات کے ناقابل یقین تنوع کی نمائش کر سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں جموںوکشمیر کے ہنرمند کاریگروں اور کسانوں کی نمائندگی کرنے پر بے حد فخر ہے جن کی مہارت نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہے ۔کامیاب سودے ہمارے خطے کی مخصوص مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور تعریف کی عکاسی کرتے ہیں، اِقتصادی ترقی کے راستے پیدا کرتے ہیں اور عالمی سطح پر جموںوکشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے کو فروغ دیتے ہیں۔