جے کے اے سی ایس اورکشمیر یونیورسٹی میں ایچ آئی وِی اور ایڈز سے بیداری کیلئے 5کلومیٹر دوڑ اور 2کلومیٹر واک کا اِنعقاد

جے کے اے سی ایس اورکشمیر یونیورسٹی میں ایچ آئی وِی اور ایڈز سے بیداری کیلئے 5کلومیٹر دوڑ اور 2کلومیٹر واک کا اِنعقاد

سری نگر//جموں و کشمیر یوٹی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کی روکتھام کے لئے جموں و کشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جے کے اے سی ایس) کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ، سنڈروم اور جنسی طور پر منتقل ہونے والے انفیکشن (ایس ٹی آئی) کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے آج کشمیر یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پانچ کلومیٹر کی دوڑ کا اِنعقاد کیا گیا۔یہ سرگرمی عام لوگوں میں ایچ آئی وی اور ایس ٹی آئی کے بارے میں علم بڑھانے اور بیداری پیدا کرنے کے لئے 12 ؍اگست 2024 ء کو ملک بھر میں شروع کی گئی دو ماہ طویل تیز رفتار آئی ای سی مہم کا حصہ ہے۔اس سرگرمی کا آغاز ’’ریڈ رَن‘‘ کے نام سے 5 کلومیٹر دوڑ کے مقابلے کو ہری جھنڈی دکھانے سے ہوا جو نشاط فورشور روڈ سے گاندھی بھون کشمیر یونیورسٹی تک شروع ہوا اور اس کا اِفتتاح وائس چانسلرکشمیر یونیورسٹی پروفیسر نیلوفر خان نے جے کے اے سی ایس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف بٹ، نوڈل پرنسپل پروفیسر سیما ناز کی موجودگی میں کیا۔ اِس موقعہ پر رجسٹرارکشمیر ڈویژن کالجز پروفیسر نصیر اقبال، کشمیر یونیورسٹی کے ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر شمیم احمد شاہ، کشمیر یونیورسٹی کے چیف پراکٹر ڈاکٹر امتیاز احمد خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی وسی سی ایس ٹی ڈویژن، جے کے اے سی ایس کے علاوہ دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔5 کلومیٹر ریڈ رن سرگرمی کے بعد 2 کلومیٹر واکتھون سرگرمی کا افتتاح پروجیکٹ ڈائریکٹر جے کے اے سی ایس ، ایچ اینڈ ایم اِی ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر ڈاکٹر عبدالرؤف بٹ نے دیگر معززین کی موجودگی میں کیا۔ ایونٹ میں کشمیر یونیورسٹی کے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جس میں مختلف کالجوں کے لڑکے اور لڑکیوں، این جی او ممبران اور یونیورسٹی عملے سمیت دو سو سے زائد طلبأ نے شرکت کی۔یہ پوری تقریب ڈی ایس ڈبلیوکشمیر یونیورسٹی کے کلچرل آفیسر و نوڈل آفیسر ریڈ ربن کلب ڈاکٹر شاہد علی خان کی رہنمائی میں منعقد کی گئی۔ریڈ رن کے فاتحین کو مہمان خصوصی اور سٹیج پر موجود دیگر معززین نے انعامات سے نوازا۔ خواتین کے زمرے میں سری وومنز کالج زکورہ کی نصرت جان اور گورنمنٹ ڈگری کالج بمنہ سے مردوں کے زُمرے میںسہیل بشیر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ فاتحین آنے والے مہینوں میں نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (این اے سی او)، مرکزی ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیوکے ذریعے منعقد ہونے والے قومی سطح کے دوڑ مقابلے میں مزید حصہ لیں گے۔بعد میں ایک پُر وقار تقریب کا اِنعقاد کیا گیا جس میں معززین، ریڈ ربن کلبوں کے نوڈل افسران اور شریک محکموں کے دیگر متعلقہ اَفسروں کو مومنٹوز پیش کئے گئے ۔