جموں و کشمیر کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی طرف ایک قدم
سری نگر//جموںوکشمیر حکومت کا جے اینڈ کے ایمپلائمنٹ کیرئیر پورٹل ( جے کے اِی سی پی ) کا نیشنل کیرئیر سروس ( این سی ایس ) پورٹل کے ساتھ مربوط ایک قابل ذِکرقدم ہے جس سے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے زیادہ منافع بخش اور فائدہ مند روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔یہ اَقدام نوجوانوں کو ان کی قابلیت اور ترجیحات کے مطابق روزگار حاصل کرنے کے لئے زیادہ اِنتخاب اور بہترمواقع فراہم کرے گا۔اِس مربوط سے قومی اور بین الاقوامی سبجیکٹ ایکسپارٹ سے 4,000 روزگار شعبوں میں کیریئر کی رہنمائی فراہم کرنے والے زائد اَز 800 منظور شدہ کونسلروں کی مشاورت اور رہنمائی کو جموںوکشمیر یوٹی کے ملازمت کے متلاشیوں تک بھی بڑھایا جاتا ہے۔یہ مربوط جموںوکشمیر کے نوجوانوں کو پین اِنڈیا کی سطح پر اَسامیوں تک رَسائی بھی فراہم کرے گا اور نیشل / یوٹی سطح کے جاب میلے میں حصہ لینے کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔ مربوط سے جموںوکشمیر کے ملازمت کے خواہشمند وں کو ملک بھر کے آجروں کو ان کی مرئیت فراہم کرنے اورملازمت کے بڑے بازار تک رَسائی بھی ملے گی۔اِنضمام تعلیم ، روزگار اور تربیت کے بارے میں معلومات کے لئے نوجوانوں کے مختلف مطالبات اور ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہے اور اسے کثیر لسانی کال سینٹروں کی مدد حاصل ہوگی۔نیشنل کیرئیر سروس پورٹل بنیادی طور پر نوجوانوں کی اُمنگوں کے ساتھ مواقع کو جوڑ نے کے لئے تیار کیا گیا ہے جو ملازمت کے متلاشیوں ، ملازمت فراہم کرنے والوں ، ہنر فراہم کرنے والوں ، کیرئیر کو نسلروں وغیرہ کی رجسٹریشن میں سہولیت فراہم کرتا ہے۔پورٹل مقامی خدمات فراہم کرنے والوں کے بارے میں میں بھی معلومات فراہم کرے گا جو ہائوس ہولڈ اور دیگر صارفین کو ڈرائیونگ ، پلمبنگ ، کار پینٹری وغیرہ جیسی خدمات کے لئے دستیاب ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِنتظامیہ یہاں کے نوجوانوں کے لئے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہے ۔ اِس سلسلے میں ایک شفاف عمل شروع کیا گیا اور حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کے لئے راہیں پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا۔ اُنہیں تربیت ، رہنمائی اور فائنانسنگ کے علاوہ تربیت اور مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کے تحت نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد فراہم کی جارہی ہے ۔ مختلف پروگراموں کے تحت 5.2لاکھ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ مالی سال 2021-22ء میں لوگوں کو اَپنے روزگار کے منصوبے شروع کرنے کے لئے مختلف بینکوں کے ذریعے قرض کے طور پر 1,840 کروڑ روپے کی مالی اِمداد دی گئی ۔جموںوکشمیر نے تین برس کے قلیل عرصے میں ہر شعبے میں اِصلاحات متعارف کی ہیں جس سے ترقی اور ترقی کے مواقع میں اضافہ ہواہے ۔ اِس کے نتائج نظر آرہے ہیں کیوں کہ جموںوکشمیر اَب آئی ٹی ، صنعتوں ، سیاحت ،ریونیو ، خواتین کی صنعت کاری او رنوجوانوں کو بااِختیار بنانے جیسے شعبو ںمیں سرکردہ خطوں میں سے ایک بننے کے لئے آگے بڑھ رہا ہے۔وزیر اعظم کے ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے تحت جموں وکشمیر گذشتہ مالی سال میں 21,640 مینو فیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے ۔ اِس طرح یہ ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا خطہ بن کر اُبھرا ہے ۔ اِس پروگرام کے تحت 1.73 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے جوکہ ہندوستان کی تمام رِیاستوں اور یوٹیزمیں سب سے زیادہ ہے۔روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مشن یوتھ اور کئی دوسرے پروگرام چل رہے ہیں اور یہاں خود روزگار کی راہیں قائم کرنے میں نمایاں کردار اَدا کر رہے ہیں۔مشن یوتھ کے تحت نوجوانوں اور لڑکیوں کو ممکن ، تیجسوینی ، رائزٹو گیدر اور پرواز جیسی سکیموں سے کاروباری بننے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ حوصلہ ، ساتھ ، اُمید اور ہاؤس سٹے پروگراموںسے شہری اور دیہی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بناکر اہم پیش رفت کی جارہی ہے ۔سیلف ہیلپ گروپس سے تقریباً 5لاکھ دیہی خواتین کو بااِختیار بنایا گیا ہے جس سے عدم تحفظ اور مایوسی کے اَحساس کو ختم کیا گیا ہے۔اِنتظامیہ خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں درپیش مسائل کے تئیں حساس ہے اور اس نے تمام اَضلاع اور جموں اور سری نگر کے دفاتر میں کریچ سہولیات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔










