سری نگر//صدرجنتا دل (یونائیٹڈ) جموں و کشمیر جی ایم شاہین کی قیادت میں ایک وفد نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر میں سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔وفد کے ارکان نے سیاحتی شعبے سے وابستہ شراکت داروں کو درپیش مسائل اور یومیہ اُجرت پر کام کرنے والوں کے فلاحی مسائل بھی اُٹھائے۔










