سرینگر// جموں و کشمیر بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ ڈائریکٹرز مسٹر آر کے چھبر ، ڈاکٹر راجیو لوچن بشنوئی ، مسٹر انیل گوئل اور مسٹر اومیش پانڈے نے لفٹینٹ گورنر کو حالیہ سہ ماہی میں جے اینڈ کے بینک کے کام کاج اور پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جے اینڈ کے بینک نے جون کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 165.97 کروڑ روپے کا منافع حاصل کیا جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 104.32 کروڑ روپے تھا ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ڈائریکٹرز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جے اینڈ کے بینک کی طرف سے حاصل کی گئی پیش رفت کی تعریف کی ۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ یو ٹی کی زیادہ سے زیادہ آبادی بینکنگ خدمات اور مالیاتی خواندگی کے دائرے میں آئے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ان سے مزید کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے لوگوں بالخصوص کاروباری نوجوانوں کو مالی امداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرنے کی اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھیں ۔










