dal lake

جھیل ڈل اور نگین جھیلوں کے تحفظ کی خاطر نلکو اپنا بھر تعاون پیش کرے گا

لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور نلکو کا اہم اجلاس منعقد

سرینگر//لیک کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی اور نلکو او یعنی (NLCO )کے کور گروپ کے درمیان ڈاک یارڈ نشاط سرینگر میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ایل سی ایم اے کے وائس چیرمین کی سربراہی میں منعقدہ اس اجلاس میں اہم معلومات پر سیر حاصل بحث ہوئی۔اجلاس میں ایل سی ایم اے کے دیگر افسران کے علاوہ ای آر کے سپرنٹنڈنگ انجینئر راجندر شرما، سیکرٹری گلزار احمد ، نلکو کے صدر منظور وانگنو اور نلکو کور گروپ کے دیگر ارکان اعجاز رسول، فاروق گیلانی، ڈاکٹر مشتاق مرغوب، ظہور قاری، لطیف احمد، ایم شفیع بوکتو، ریاض احمد، اور نثار احمد بھی موجود تھے۔اس موقعے پرڈل اور نگین جھیل کے تحفظ کی کوششوں میں ایک جامع انداز اپنانے اور ٹھوس تبدیلیاں لانے پر ایل سی ایم اے کی تعریف اور ان کی ٹیم کی طرف سے ظاہر کردہ عزم واقعی قابل ستائش قرار دیا گیا۔اجلاس میں باہمی تعاون پر زور دیا گیا ہے اور ایک یاداشت بھی پیش کی گئی جبکہ ایل سی ایم کی جانب جھیلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقینی دہانی بھی کی گئی۔اس دورانِ ایل سی ایم کے کی نلکو نے متعلقہ محکمے کی مثبت کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ امید ہے کہ نگین اور ڈل جھیل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا اور ہم سب کا مقصد ہے۔