جموں کشمیر میں بیس برسوں میں سڑک حادثات میں پچاس فیصدی اضافہ

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، بیروہ بڈگام کاپولیس اہلکار جاں بحق

سری نگر// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوگئی۔اس دوران جب اہلکار کے آبائی گائوں میں ہلاکت کی خبر پھیل گئی تو یہاںکہرام مچ گیا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے سامبورہ علاقے میں سری نگر جموں شاہراہ پر ایک الٹو گاڑی زیر نمبرJK04H 0495 ڈیوائڈر سے ٹکرا کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ زخمی ڈرائیور کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال پامپور پہنچایا گیا جہاں ان کو مردہ قرار دیا گیا۔متوفی کی شناخت بشیر احمد کچھے ولد غلام محی الدین کچھے ساکن نیگو بیروہ بڈگام کے بطور ہوئی ہے جو جموں وکشمیر پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے تعینات تھا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے بتایا اس حوالے سے جب اہلکار کے آبائی گائوں میں خبر پھیل گئی تو یہاں کہرام مچ گیا ہے ۔