جنرل اوبزرورں نے بانڈی پورہ میں اِی وِی ایم کی دوسری رینڈمائزیشن کی نگرانی کی

جنرل اوبزرورں نے بانڈی پورہ میں اِی وِی ایم کی دوسری رینڈمائزیشن کی نگرانی کی

بانڈی پورہ//ضلع بانڈی پورہ کے تینوں اسمبلی حلقوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی دوسری رینڈمائزیشن آج کامیابی کے ساتھ اَنجام دی گئی۔اسمبلی حلقہ میں ریٹرننگ آفیسر (آر او) شبیر احمد وانی نے جنرل اوبزرور نیلسن ایون بیگے کی نگرانی میں منی سیکرٹریٹ میں رینڈمائزیشن کے عمل کی قیادت کی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اُمیدواروں کی موجودگی میں اس عمل کی قیادت کی۔اسمبلی حلقہ گریز میں آر او مختار احمد نے جنرل اوبزرور اسمبلی حلقہ گریزرام نواس یادو کی نگرانی میں اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اورالیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کی موجودگی میں ڈاک بنگلو گریز میں رینڈمائزیشن کا عمل انجام دیا۔اِسی طرح سنبل میں ریٹرننگ آفیسر مرتضیٰ احمد شیخ نے ڈاک بنگلو سنبل میں رینڈمائزیشن کا عمل انجام دیا جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور اُمیدواروں نے شرکت کی۔رینڈمائزیشن سے قبل شرکأ کو رینڈمائزیشن کے طریقہ کار کے بارے میں جانکاری دی گئی تاکہ اِستعمال ہونے والے طریقوں کے بارے میں شفافیت اور وضاحت کو یقینی بنایا جاسکے۔پورے رینڈمائزیشن کے عمل کی ای سی آئی کے رہنماخطوط کے مطابق ویڈیو گرافی کی گئی اور رینڈمڈ کنٹرول یونٹوں (سی یو)، بیلٹ یونٹوں (بی یو) اور وِی وِی پی اے ٹی کی فہرست موجود نمائندوں کو سونپی گئی۔